اسپیشل بونگ نہاری

اسپیشل بونگ نہاری






بونگ کا گوشت ........1/2کلو

 یخنی ........1-1/2لیٹر
 ادرک لہسن.......... 2کھانے کے چمچے
 گلزاراسپیشل نہاری مصالحہ......... 2کھانے کے چمچے
 بڑی پیاز.......... 2عدد
 میدہ............ حسب ضرورت
 تیل......... حسب ضرورت
 نمک ..........حسب ضرورت
 ادرک .......حسب ضرورت
 ہرادھنیا ......... حسب ضرورت
 ہری مرچیں ..............حسب ضرورت
 لیموں ............ حسب ضرورت


پہلے حسب ضرورت میدے کو اچھی طرح بھون لیں ۔ایک پین 

میں حسب ضرورت تیل گرم کرکے 2عددبڑی پیاز کو براﺅن
 

کرلیں ۔ اب اس میں 2کھانے کے چمچے ادرک لہسن کا پیسٹ

 اور 1/2کو بونگ گوشت ڈال کر اچھی طرح بھونیں ۔ اس کے

 بعد 2کھانے کے چمچے گلزار اسپیشل نہاری مصالحہ ڈال کر

 1سے 2منٹ تیز آنچ پر بھونیںاور یخنی شامل کرلیں ۔ جب 

گوشت گل جائے تو میدہ میں پانی گھول کر تھوڑا تھوڑا شامل

 کریں اور مکس کر لیں ۔ جب گریوی گاڑھی ہوجائے تو پیاز کا

 بگھار لگائیں اور حسب ضرورت ہر ی مرچ ، حسب ضرورت 

ہرادھنیا ، حسب ضرورت لیموں اورحسب ضرورت ادرک سے

 گارنش کرکے سرو کریں ۔ 
اسپیشل بونگ نہاری اسپیشل بونگ نہاری Reviewed by Raaztv on October 25, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.