Keema Bhari Hari Mirchein Recipe In Urdu




             قیمہ بھری ہری مرچ      

قیمہ۔ آدھا کلو

 بڑی ہری مرچیں۔ چار عدد

 کوکنگ آئل۔ ڈیڑھ پاؤ

 پیاز۔ تین چھٹانک

 لہسن۔ بارہ جوے

 پسا ہوا گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچہ

 ادرک۔ ایک چھوٹی گانٹھ

 ہرا دھنیا، پودینہ۔ چند پتے

 نمک۔ حسب ذائقہ



 ترکیب

مرچوں کو دھو کر ان کے اوپری حصوں کو تھوڑا کاٹ لیں۔ قیمہ، مسالہ، پیاز، لھسن، ادرک کو آئل میں بھون کر اتار کر ٹھندا کر لیں۔ اب اس میں باریک کٹی پیاز اور ہرا مسالہ ملا کر آدھا قیمہ مرچوں میں بھر دیں اور ان کے منہ دھاگوں سے باندھ دیں۔ فرائی پین میں آئل ڈال کر مرچوں کو تل لیں۔ تلنے کے بعد ان کو باقی قیمہ پہ رکھ کر دم پہ چھوڑ دیں۔ پندرہ منٹ بعد اتار کر نوش فرمائیں۔۔
Keema Bhari Hari Mirchein Recipe In Urdu Keema Bhari Hari Mirchein Recipe In Urdu Reviewed by Raaztv on December 01, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.