7 Log Aisay Hon Gye jin Ko ALLAH Apnay Sayee Me Rakhay Ga.




حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ سرور

کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سات آدمی ایسے ہیں

جن کو اللہ تعالیٰ اس روز (یعنی قیامت کے دن) اپنے سائے

میں رکھے گا جس روز اللہ کے سائے کے سوا اور کوئی سایہ

نہ ہوگا۔(١) انصاف کرنے والا حاکم۔ (٢) وہ جوان جو اپنی

جوانی کو اللہ کی محبت میں صرف کر دے۔ (٣) وہ آدمی جو

مسجد سے نکلتا ہے تو جب تک وہ دوبارہ مسجد میں نہیں

چلا جاتا اس کا دل مسجد میں لگا رہتا ہے۔(٤) وہ دو آدمی جو

محض اللہ کے لئے آپس میں محبت رکھتے ہیں اگر یکجا

ہوتے ہیں تو اللہ کی عبادت میں اور جدا ہوتے ہیں تو اللہ کی

محبت میں یعنی حاضر و غائب خالص لوجہ اللہ محبت رکھتے

ہیں۔ (٥) وہ آدمی جو تنہائی میں اللہ کو یاد کرتا ہے اور

(خوف اللہ سے) اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے

ہیں۔ (٦) وہ آدمی جس کو کسی شریف النسب اور حسین

عورت نے (برے ارادے سے) بلایا اور اس نے (اس کی

خواہش کے جواب میں) کہہ دیا ہو کہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں۔

جاری ہے(٧) وہ آدمی جس نے اس طرح مخفی طور پر صدقہ

دیا ہو کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی نہ معلوم ہو کہ دائیں ہاتھ

نے کیا خرچ کیا ہے۔”
7 Log Aisay Hon Gye jin Ko ALLAH Apnay Sayee Me Rakhay Ga. 7 Log Aisay Hon Gye jin Ko ALLAH Apnay Sayee Me Rakhay Ga. Reviewed by Raaztv on August 31, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.