سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر
سے آئے لاکھوں عازمین کی مکہ مکرمہ سے منیٰ روانگی
شروع ہوگئی جہاں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد
ہوگی۔رواں سال 20 لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کر
رہے ہیں جن میں ایک لاکھ 84 ہزار پاکستانی عازمین بھی
شامل ہیں۔8 ذوالحج سے عازمین حج کی
مکہ مکرمہ سے منیٰ روانگی شروع ہوگئی، منیٰ میں قیام کے
بعد عازمین کل صبح یعنی 9 ذی الحج کو میدان عرفات روانہ
ہوں گے اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔وقوف
عرفہ کے دوران مسجد نمرہ میں خطبہ حج ہوگا جو اس مرتبہ
مسجد نبوی کے امام شیخ حسن بن عبدالعزیز آل الشیخ دیں
گے پھر نماز ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کی جائے گی۔
بعدازاں عازمین حج غروب آفتاب کے ساتھ ہی مزدلفہ روانہ
ہوں گے جہاں وہ نمازِ مغرب اور عشا قصر کے ساتھ ایک
ساتھ پڑھیں گے، عازمین رات بھر کھلے آسمان تلے قیام
کریں گے اور رمی کے لیے کنکریاں چنیں گے۔دس ذی الحج
کو طلوع آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ سے رمی کے لیے
جمرات جائیں گے پھر قربانی کے بعد سر منڈوا کر احرام
کھول دیں گے اور طواف زیارت کریں گے۔واضح رہے کہ اس
سال سعودی حکام نے فرزندان اسلام کے لیے خصوصی
سہولیات فراہم کی ہیں، تاکہ مناسک حج کی ادائیگی کے
دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔اس سلسلے میں
ایک ہیلپ لائن کے قیام کے ساتھ ساتھ خصوصی حج ایپلی
کیشن بھی متعارف کروائی گئی ہے۔
حج ہیلپ لائن:سعودی وزیر نے مکہ مکرمہ میں
ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ وزارت نے کسی بھی
قسم کی شکایات یا معلومات کے حصول کے لیے ایک نمبر
8004304444 مختص کردیا ہے اور تمام عازمین کسی
بھی شکایت کی صورت میں کال کرسکتے ہیں۔
Saudi Arab Se Hajiyoon Kay Liye Bari Khabar.
Reviewed by Raaztv
on
August 19, 2018
Rating:
No comments: