Holland ny Pakistan Ko Bari Damki Dde Di.





پاکستان میں احتجاجی مظاہروں اور حکومت کی بہترین

سفارتی کوششوں کے باعث ہالینڈکے اسلام مخالف رکن

اسمبلی ملعون  گیئرٹ ویلڈرز نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے

کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو پوری دنیا کے مسلمان اس

اخلاقی فتح پر خوش ہو گئے تاہم ہالینڈ کے اس ملعون سیاست

دان نے گستاخانہ خاکوں کے عالمی مقابلوں سے دستبرداری

کے اعلان کے  24 گھنٹے گذرنے سے بھی پہلے ایک بار

پھر  اپنی شیطانی خصلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے  پاکستانی

حکومت اور مسلم اُمہ کو بڑا چیلنج کرتے ہوئے ایسی دھمکی

دے دی ہے کہ پورے عالم اسلام میں اشتعال پھیلنے کا خدشہ

پیدا ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کی اسلام مخالف

جماعت فریڈم پارٹی آف ڈچ کے رہنما گیرٹ ویلڈرز نے

مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کیلئے پیغمبراسلامﷺ 

کے گستاخانہ خاکے بنانے کے متنازع مقابلے کا اعلان کیا تو

پورے عالم اسلام میں غم و غصے کی شدید لہر پھیل گئی

،پاکستانی حکومت نے اس سنگین مسئلے پر او آئی سی کے

پلیٹ فارم سے اقوام متحدہ میں آواز بلند کرنے کا اعلان کیا

جبکہ دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں ملعون  ڈچ سیاست دان

کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ، پاکستان میں بھی

اس حساس ایشو پر ملک بھر میں مظاہرے کئے گئے جبکہ

سینیٹ ،قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں گستاخانہ

خاکوں کے خلاف قراردادیں منظور کی گئیں ،تحریک لبیک نے

اس سلسلہ میں لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کیا جبکہ

گذشتہ شب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک لبیک

کی قیادت کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قوم

کو خوشخبری سنائی کہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ

  کردیا گیا ہے تاہم ملعون گیئرٹ ویلڈرز نے اپنی ناکامی اور

غلطی کو تسلیم کرنے کے بجائے اب حکومت پاکستان اور

مسلم امہ  کو پھر دھمکی دیدی ہے۔ ملعون گیرٹ ویلڈرز نے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر  گستاخانہ خاکوں

کا مقابلہ منسوخ ہونے سے متعلق وزیر خارجہ  شاہ محمود

قریشی کے امت مسلمہ کی اخلاقی فتح سے متعلق بیان کی

خبر شیئر کی اور حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کو

ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ” اتنی جلدی فتح کا دعویٰ مت کرو، تم

لوگوں کیساتھ میرا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا ، میں اور بہت

سے طریقوں سے تمہاری بربریت سامنے لاؤں گا۔“
Holland ny Pakistan Ko Bari Damki Dde Di. Holland  ny Pakistan Ko Bari Damki Dde Di. Reviewed by Raaztv on August 31, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.