Shabaz Shareef Karaya Ka Ghar Talash Karnay Lag Gye.


شہباز شریف نے نئے پاکستان میں گھر تلاش کرنا شروع کر دیا ۔قومی اخبار کی ایک 

رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن 

لیڈر شہباز شریف نے اسلام آباد میں گھر کی تلاش شروع کر دی ہے۔اس سلسلے


میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور بیرسٹر دانیال چوہدری کو ذمہ داری سونپ دی 

گئی ہے کہ وہ

وفاقی دار الحکومت کے پوش علاقہ میں کرایہ پر گھر تلاش کریں۔ رپورٹ میں مزید

بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفیکیشن جاری ہوتے ہی اسلام

آباد میں ڈیرے لگانے کے لیے گھر کی تلاش شروع کر دی ہے۔۔ڈاکٹر فضل

چوہدری ، بیرسٹر دانیال نے سیکٹر G/6 ، ایمبیسی روڈ پر تین کشادہ اور بڑے گھر

دیکھے ہیں۔۔عید کے بعد شہباز شریف نے اسلام آباد آئیں گے۔ اور گھر کا

انتخاب کریں گے۔اس دوران مزید گھر بھی دیکھے جائیں گے۔ قائد ن لیگ نواز

شریف کی ہدایات پر پارٹی صدر شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر شدید

احتجاج اور جارحانہ سیاست کا فیصلہ کیا ہے۔اس مقصد کے لیے ان کا زیادہ وقت

اسلام آباد میں گزرے گا۔جس کے لیے انہیں رہائش گاہ اور دفتر درکار ہو گا۔

رہائش کے ایک حصہ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا دفتر ہو گا۔جب کہ سیاسی

سرگرمیوں اور میٹینگز کے لیے بڑا ہال بھی ہو گا۔ یاد رہے مسلم لیگ ن کے صدر

شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔سپیکر قومی

اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں امور چلانے کے قواعد و ضوابط کے مطابق شہباز

شریف کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا


ہے۔خیال رہے کہ 17 اگست کو اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں ہونے والے

اجلاس میں عمران خان کو قائد ایوان منتخب کیا گیا تھا ،ْ ان کے مد مقابل امیدوار

مسلم لیگ نکے صدر شہباز شریف تھے جو 96 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

تھے۔
Shabaz Shareef Karaya Ka Ghar Talash Karnay Lag Gye. Shabaz Shareef Karaya Ka Ghar Talash Karnay Lag Gye. Reviewed by Raaztv on August 21, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.