Chayee ki Istmal Shuda Pati Kay Faiday.




نیسلے کا اوپن انوویشن پلیٹ فارم،” ہنری نیسلے “اور پاکستان کا سب سے بڑا ٹی 

کریمر نیسلے ایوری ڈے ، چائے کی ضائع شدہ پتی بچا کر زرعی پیداوار بڑھانے کے 

لیے پارٹنرز تلاش کر ر ہے ہیں تاکہ پاکستان کے کسانوں کے لیے ایک ماحول 

دوست، سستی اور قدرتی کھادبنائی جا سکے۔ پاکستان میں ہر سال 100ارب سے 

زیادہ چائے کے کپ استعمال ہوتے ہیں جس سے سالانہ دو لاکھ ٹن استعمال شدہ پتی 

بنتی ہے ۔ چائے کی پتی میں نائٹروجن ، فاسفورس اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے اور یہی وہ 

تین بڑے عناصر ہیں جو ایک معیاری کھاد کا جزو سمجھے جاتے ہیں۔ یہ تینوں عناصر 

مٹی کو زرخیز بنانے کے ساتھ نہ صرف زمین میں نمی کو برقرار رکھتے ہیں بلکہ زمین 

کا آکسیجن لیول بھی بڑھادیتے ہیں۔ اسی نظریے کے ساتھ نیسلے ایوری ڈے 

استعمال 

شدہ چائے کی پتی کو بروئے کار لا کر ایک گیم چینجنگ پراڈکٹ بنانے کے لیے 

پارٹنرز کی تلاش میں ہے ، خواہ وہ نئے کام کرنے والے ہوں، جدت پسند محققین 

ہوں، ویسٹ مینیجمنٹ کمپنیاں یا کوئی اور کارپوریٹ پارٹنر ہوں۔ یہ منصوبہ تین 

مرحلوں پر مشتمل ہوگا۔پہلے مرحلے میں استعمال شدہ پتی کے حصول کا طریقہ کار 

دریافت کیا جائے گا دوسرے مرحلے میں نیسلے ایوری ڈے کسی پارٹنر سے اشتراک 

کر کے حاصل شدہ پتی کو کھاد میں تبدیل کرے گی۔ جسے مزید موثر بنانے کے 

لیے، اگر ممکن ہوا تو، کمپوزٹنگ پراسس کو استعمال میں لایاجائے گا۔جب کہ 

تیسرے مرحلے میں اسے مارکیٹ میں لایا جائے گا، جہاں یہ مقامی کسانوں کے 

لیے 

ایک کم قیمت ، موثر اور ماحول دوست پراڈکٹ کے طور پر فروخت ہوگا۔ اس 

منصوبے کا آغاز پاکستان سے کیا جائے گا جہاں زراعت سب سے بڑا شعبہ ہے اور 

زمین کا 47% حصہ زرعی پیداوار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ بعد ازاں یہ 

پراجیکٹ چائے کی قریبی بڑی منڈیوں ، مثلاََ چین اور بھارت میں بھی پھیلایا جائے 

گا۔ اس سلسلے میں ٹی انہانسمنٹ اور اوپن انوویشن لیڈ ، نیسلے پاکستان کے مارکیٹنگ 

مینیجر ، محمد فہدکا کہنا ہے کہ ، ”بطور کمپنی ہمارا مقصد صرف یہ نہیں ہے کہ 

کنزیومر کا ہمارے پراڈکٹ کے ساتھ تجربہ کیسا رہابلکہ یہ ہے کہ ہم جس دنیا میں 

رہ رہے ہیں اور جس معاشرے میں کام کر رہے ہیں اس پر کیا اثرات مرتب کر 

رہے ہیں ۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ ہمارے پاس ایک شاندار موقع ہے جس سے ہم 

استعمال شدہ چائے سے کمپوزٹ پراڈکٹ بنا کر لاکھوں لوگوں کی زندگیوں اور ان 

کے روزگار پر مثبت اثرات مرتب کر سکتے ہیں ۔اسی لیے ہم اشتراک کے لیے 

پارٹنرز تلاش کر رہے ہیں تاکہ ایک زیرو ویسٹ ، ماحول دوست پراڈکٹ بنا کر 

دنیا بھر کی زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے۔“ نیسلے کے گلوبل انوویشن ڈائریکٹر 

گیرارڈو مازیو نے کہا کہ، ” ہم قابل اور تخلیقی پارٹنرز تلاش کر رہے ہیں تاکہ اس 

مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے ۔ یہ ایک ایسا دیر پا حل ہے جو نہ صرف 

ماحول کی حفاظت کرے گا بلکہ آنے والے تمام سالوں کو زیادہ سرسبز اور زیادہ 

صاف بنانے میں مدد دے گا ۔اس کے ساتھ ساتھ یہ کسانوں کے لیے ایک سستا 

اور موثر حل ہوگاجس سے وہ اپنی معاشی پریشانیوں کو بالائے طاق رکھ کر زمین 

کے لیے بہترین خدمات سرانجام دے سکیں گے ۔ایسے ہی اقدامات ہنری کے 

مقاصد( لوگوں پر ، معاشرے پر اور اس پوری دنیا پر مثبت اثرات )کی شاندار 

مثال ہیں ہنری نیسلے : ہینری نیسلے ایک اوپن انوویشن پلیٹ فارم ہے جس کے 

توسط سے سے نیسلے برینڈ اور بزنس چیلینجز سے نمٹنے کی غرض سے نئے، جدید اور 

موثر حل نکالنے کے لیے مختلف کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کرتی ہے ۔ یہ پلیٹ 

فارم نیسلے کے ایک بڑے اور جدیداقدامات کے لیے بنائے گئے گروپ ”نیکسٹ 

“کا حصہ ہے ۔ یہ نیسلے کے بانی ہنری نیسلے کے نام پر بنایا گیا ہے ۔ جو پہلے 

انٹرپرینیور تھے جنہوں نے اُس معاشرے کے مسائل اور ضرورتوں کو مد نظر رکھا 

جہاں وہ رہ رہے تھے۔ ہنری پلیٹ فارم پراڈکٹس کی ایجاد، جدت، نئے اقدامات 

اور تخلیقی برینڈ کمپینز کے لیے مختلف کمپنیوں کو نیسلے سے اشتراک کی دعوت دے 

کر حقیقی بزنس کے مواقع دیتا ہے ۔منتخب کمپنیوں کواپنے پراڈکٹ لوگوں اور 

خاندانوں تک لانے کے لیے پچاس ہزار ڈالر اور سینئر بزنس سپورٹ دی جاتی ہے 

۔ انٹراپرینیورز کے لیے یہ کام محض ایک کلک کی دوری پر ہے ۔ ایسے کسی بھی 

پراجیکٹ پر کام کرنے کے لیے henri.nestle.com وزٹ کیجیے۔
Chayee ki Istmal Shuda Pati Kay Faiday. Chayee ki Istmal Shuda Pati Kay Faiday. Reviewed by Raaztv on September 01, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.