Chini Admi Kay Kan Me Makdi Ka Jala.



ایک چینی شخص اپنے کان میں آواز کی گونج کا مسئلہ لے

کر ڈاکٹروں کے پاس پہنچا تو ڈاکٹر گونج کی وجہ کو دیکھ کر

حیران رہ گئے۔ اس شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بنا لیا

تھا اور مکڑی بھی کان میں ہی موجود تھی۔ چینی صوبے

لیاؤننگ کے شہر ڈیلیان کے مرکزی ہسپتال میں پیش آنے

والے اس واقعے کے بارے میں ڈپٹی چیف فزیشن ڈاکٹر

سوئے شولن نے رپورٹروں کو بتایا کہ ایک ساٹھ سے زیادہ

عمر کا شخص ہسپتال میں آیا اور اپنے بائیں کان میں ڈرم

جیسی آوازیں آنے اور جھنجھناہٹ محسوس کرنے کی شکایت

کی۔ ڈاکٹروں نے اس کی تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اس

سے قبل ہی انہیں اندازہ ہوگیا کہ کوئی جھینگر یا اڑنے والا

کیڑا کسی طرح اس شخص کے کان میں داخل ہوگیا ہے۔ انہیں

ذرا بھی توقع نہیں تھی کہ ایک مکڑی اس کے کان میں جالا

بن رہی ہوگی۔ مذکورہ مریض جس کا نام نہیں بتایا گیا، کا کہنا

تھا کہ گزشتہ رات سونے سے پہلے اسے کان میں عجیب سی

جھنجھناہٹ محسوس ہوئی لیکن اس نے اس پر کوئی توجہ نہ

دی۔ جب وہ صبح جاگا تو بھی کان میں جھنجھناہٹ کے ساتھ

ساتھ ڈرم بجنے جیسی آواز آ رہی تھی۔ کان کے اندرونی

حصے کا معائنہ کرنے کے لیے ڈاکٹر سوئے شولننے

اینڈواسکوپ کا استعمال کیا تو پتہ چلا کہ کان میں 5 سینٹی

میٹر اندر ایک سفید دھند نما کوئی رکاوٹ تھی اور اس پر

کوئی چیز اندر کی طرف حرکت کر رہی تھی۔ جیسے ہی ڈاکٹر

سوئے نے کہا کہ یہ مکڑی معلوم ہوتی ہے تو کمرے میں

موجود طبی عملہ اور مریض حیران ہو گئے۔ مریض کو

پرسکون کرکے ڈاکٹر نے ایک خاص سرنج کے ذریعے ایئر

کینال میں پانی ڈالا اور مکڑی کو باہر بہا دیا۔ اس کے بعد

ڈاکٹروں نے دوبارہ اس کے کان کا اچھی طرح معائنہ کیا تو

پتہ چلا کہ اس شخص کی حس سماعت کو کوئی نقصان نہیں

پہنچا تھا۔ ڈاکٹرسوئے کا کہنا تھا کہ انہوں نے بے شمار کیسز

ایسے دیکھے ہیں جن میں اڑنے والے کیڑے اور یہاں تک کہ

کاکروچ بھی لوگوں کے کان میں چپک جاتے ہیں لیکن ایسا

پہلی بار ہوا ہے کہ انہوں نے کسی کے کان میں ایک مکڑی

کو باقاعدہ گھر بنا کر رہتے ہوئے دیکھا ہے۔
Chini Admi Kay Kan Me Makdi Ka Jala. Chini Admi Kay Kan Me Makdi Ka Jala. Reviewed by Raaztv on September 10, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.