Hazrat Younas (A) Machi Kay Pate Me Kasase Zinda Rahay.




‮ڈاکٹر امروز جان ولسن فیلو کوئز کالج آکسفورڈ نے حضرت

یونس علیہ سلام کے مچھلی کے پیٹ میں زندہ رہنے کے

بارے میں ایک مقالہ تھیولوجیکل ریویو میں تحریر کیا ہے۔وہ

لکھتے ہیں کہ 1980 میں ایک جہاز فاک لینڈ کے قریب وہیل

مچھلی کا شکار کر رہا تھا ۔ اسکا ایک شکاری جیمس سمندر

میں گر پڑا اور ایک وہیل مچھلی نے اسے نگل لیا۔ بڑی

کوشش کے بعدوہ مچھلی دو روز بعد پکڑی گئی ۔ اسکا پیٹ

چاک کیا گیا تو شکاری زندہ نکلا ۔ البتہ اسکا جسم مچھلی کی

اندرونی تپش کی وجہ سے سفید ہو گیا تھا دو ہفتے کے علاج

کے بعد وہ بلکل صحت مند ہو گیا1985 میں ” ستارہ مچھلی

” نامی جہاز فاک لینڈ میں ہی مچھلیوں کا شکار کر رہا تھا کہ

اسکا “بارکلے ” نامی ملاح سمندر میں گر پڑا جسے ایک

وہیل نے نگل لیا ۔ اتفاقً وہ مچھلی پکڑی گئی ۔ پورا عملہ

اسے کلہاڑیوں سے کاٹنے لگا ۔ دوسرے دن بھی یہ کام جاری

تھا کہ مردہ مچھلی کے پیٹ میں حرکت محسوس ہوئی ۔ اسکا

پیٹ چیرا گیا تو انکا ساتھی بارکلے نکلا جو تیل اور چربی

میں لتھڑا ہوا تھا ۔ بارکلے کو دو ہفتوں بعد ہوش آیا اور اپنی

بپتا سنائی ۔بارکلے کے متعلق یہ خبر اخبارات و جرائد میں

چھپی تو علم و سائنس کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا ۔ بہت سے

لوگوں نے انٹرویو لیے ۔ ایک مشہور سائنسی رسالے کے

ایڈیٹر مسٹر ایم ڈی پاول نے تحقیق کے بعد لکھا کہ ۔ ” اس

حقیقت کے منکشف ہونے کے بعد میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ

حضرت یونس علیہ سلام کے متعلق آسمانی کتابوں میں جو

واقعہ بیان کیا گیا ہے وہ حرف بہ حرف صحیح ہے ” ۔

1992 میں آسٹریلیا کا 49 سال ماہی گیر ٹورانسے کائس

وہیلمچھلی کے پیٹ میں 8 گھنٹے رہنے کے بعد معجزانہ طور

پر بچ گیا ۔ وہ بحرہند میں ایک چھوٹے ٹرالر پر مچھلیاں پکڑ

رہا تھا کہ سمندر کی ایک بڑی لہر اسکے ٹرالر کو بہا لے گئی

۔ وہ کئی گھنٹوں تک سمندر میں ہاتھ پاؤں مارتا رہا ۔اسی اثنا

میں اسے یوں لگا جیسے کئی شارک مچھلیاں اسکی طرف

بڑھ رہی ہوں ۔ جلد ہی اسے معلوم ہوا کہ دراصل وہ ایک

بہتبڑی وہیل مچھلی کی زد میں ہے جو منہ کھولے اسکی

طرف بڑھ رہی ہے ۔ وہیل نے اسے اپنے منہ میں دبا لیا لیکن

اسکی خوش قسمتی تھی کہ وہ جبڑوں میں ہی چمٹا رہا ۔ وہیل

اسکو مسلسل نگلنے کی کوشش کرتی رہی لیکن وہ برابر

مزاحمت کرتا رہا جسکی وجہ سے اسکی اکسیجن مل رہی تھی

اور وہ زندہ تھا ۔ 8 گھنٹے کی اس جدوجہد کے بعد جبکہ وہ

نیم بے ہوش ہوچکا تھا اس نے خود کو آسٹریلیا کے ایک

ساحل پر پایا ۔دراصل مچھلی نے نگلنے میں ناکامی پر اس اگل

دیا تھا یوں اسکی جان بچ گئی ۔لیکن ان سب نے یہ بات کی

تھی کہ مچھلی کے پیٹ میں تہہ بہ تہہ تاریکی تھی اور وہاں

سانس لینے میں کوئی مشکل نہ تھی ۔!قرآن میں اللہ حضرت

یونس علیہ سلام کے بارے میں فرماتے ہیں ! ” آخر اس نے

تاریکیوں میں پکارا… نہیں ہے کوئی خدا مگر تو ، پاک ہے

تیری ذات ، بے شک میں نے قصور کیا ” اللہ ہمارے ایمان و

یقین کو کامل کرے ۔۔!!آمین ( انتطام اللہ شہابی کی کتاب ”

جغرافیہ قرآن )
Hazrat Younas (A) Machi Kay Pate Me Kasase Zinda Rahay. Hazrat Younas (A) Machi Kay Pate Me Kasase Zinda Rahay. Reviewed by Raaztv on September 02, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.