پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہمیں سب کچھ بری
حالت میں ملا ہے لیکن پھر بھی ہماری حکومت پر تنقید کی جا
رہی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا
تھا کہ سب سے بڑا مسئلہ غلط بیانی کا ہے جو کہ ن لیگ کر
رہی ہے اور اپنی غلطی نہیں مان رہی۔وزیراعظم عمران خان
کی دیانت داری کو سراہتے ہوئے رہنماتحریک انصاف نے بتایا
کہ عوام نے ہمیں ووٹ نہیں دیا بلکہ وزیراعظم عمران خان پر
اعتماد کر کے انہیں ووٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹرو کا کہ
میٹرو کا منصوبہ ہماری ترجیح نہیں ہے لیکن ہم اسے بند نہیں
کر رہے بلکہ کرایہ بڑھا رہے ہیں۔واضح رہے کہ ن لیگ کی
سابقہ حکومت نے راولپنڈی ،اسلام آباد،لاہور اور ملتان میں
میٹرو بس سروس کا آغاز کیا تھا جس کا یکطرفہ کرایہ
20 روپے ہے۔
Metro Band Nahin Kar Rahay Balkay....
Reviewed by Raaztv
on
September 15, 2018
Rating:
No comments: