بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے امریکی گلوکار نک جونز کے ساتھ معاشقے کی افواہیں
اڑیں تو پریانکا کے مداح بے صبری سے ان کی طرف سے تردید یا تصدیق کا انتظار
کرنے لگے۔ کچھ ہی دن بعد پریانکا نے ان افواہوں کی تصدیق کر دی اور اب
ایک ماہ ہوا انہوں نے منگنی بھی کر لی ہے۔ ان کی منگنی کی تقریب بھارت میں
ہوئی اورمیڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر کہا جا رہا ہے کہ نک جونز نے
پریانکا چوپڑا کے لیے منگنی کی انگوٹھی خریدنے کے لیے نیویارک میں واقع ٹفنی
سٹور ہی بند کروا دیا تھا تاکہ اکیلے میں اطمینان سے انگوٹھی کا انتخاب کر سکیں۔ یہ
بھی کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے پریانکا کے لیے جو انگوٹھی منتخب کی اور منگنی کی
تقریب میں انہیں پہنائی اس کی مالیت 2لاکھ ڈالر (تقریباً 2کروڑ 47لاکھ روپے)
تھی۔ اب ان کی شادی کی تفصیلات بھی منظرعام پر آ گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے
مطابق پریانکا اور نک آئندہ برس شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں اور
ان کی شادی کی تقریب امریکہ میں ہو گی۔ معاملے سے آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ
چونکہ ان کی منگنی کی تقریب بھارت میں ہوئی تھی لہٰذا انہوں نے شادی امریکہ
میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں پریانکا اور نک کے خاندان اور دوست شامل
ہوں گے۔ان کی شادی تو اگلے سال ہو گی لیکن اس کی تیاریاں ابھی سے شروع
کر دی گئی ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ امریکہ میں شادی کرنے کے بعد ان کا
ایک گرانڈ ریسیپشن ممبئی میں بھی ہو گا جس میں بالی ووڈ ستارے اور پریانکا کے
صنعت کار دوست شامل ہوں گے۔

Priyanka Chopra Nay Amrican Singer Se Mangni Kar Li.
Reviewed by Raaztv
on
September 03, 2018
Rating:
No comments: