Ab milay Ga Saudi Arab Ka Visa Free.


ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے 

دوران پاکستانی ورکرز کو مفت ویزہ دینے پر بات کی۔وزیراعظم عمران خان 2نومبر 

سے 5نومبر کو چین کا دورہ کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ 

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ عمران خان کا چین کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔ انہوں 

نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ہے۔

سعودی عرب سے پاکستانی ورکرز کے لیے مفت ویزہ کی بھی بات ہوئی۔جب کہ 

سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین کی اضافی فیس میں کم کرنے کی حامی بھر لی 

ہے۔سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین سے دوہزار ریال اضافی فیس کو کم 

کرنے تجویز منظور کرلی گئی ۔ عمرہ فیس میں کمی کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران 

خان کے حالیہ دورے پر کی جانے والی درخواست پر کیا گیا۔ سعودی میڈیا کی 

جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سعودیحکام نے پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے 

دوسال کے دوران دوسری بار عمرے کرنے پر عائد اضافی دو ہزار ریال کی فیس 

میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے حالیہ دورے سعودی 

عرب کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے درخواست کی تھی پاکستانیوں 

کیلئے ورکنگ ویزہ کی فیس میں کمی کرنے کے ساتھ اضافی عمرہ فیس کو بھی ختم کر 

دیا جائے۔ تاہم سعودی حکومت نے 2 ہزا ریال کی فیس کو ختم کرنے کی بجائے 

فیس میں کمی کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ اضافی فیس کا اطلاق پاکستان سمیت دیگر 

ممالک کے عمرہ زائرین اور زائرین پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ تاہم چند خلیجی ممالک کی 

درخواست پر سعودی عرب نے عمرہ پر عائد اضافی فیس ختم کردی تھی۔ اب 

سعودی عرب پاکستانی زائرین کیلئے بھی فیس کم کرنے پر راضی ہوگیا ہے۔ سعودی 

عرب کی جانب سے نئی فیس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Ab milay Ga Saudi Arab Ka Visa Free. Ab milay Ga Saudi Arab Ka Visa Free. Reviewed by Raaztv on October 25, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.