Abhi Ap Ki Muntzar Hon?



نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی، بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی مداح ہیں، 

اس بارے میں تو شاید سب ہی جانتے ہیں اور اب وہ شاہ رخ سے آکسفورڈ 

یونیورسٹی میں ملاقات بھی کرنے جارہی ہیں، اس حوالے سے دونوں کے درمیان 

ٹوئٹر پر پیغامات کا تبادلہ ہوا۔ ملالہ یوسفزئی اِس وقت آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی 

مارگریٹ ہال کالج میں زیرتعلیم ہیں۔نومبر 2016 میں ملالہ کے کالج کے پرنسپل 

ایلان رس برجر نے شاہ رخ خان کو طلبہ سے خطاب کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا 

کہ طلبہ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔ گزشتہ روز ملالہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہ 

رخ کو مخاطب کرتے ہوئے یاد دہانی کروائی کہ وہ بھی ان کی منتظر ہیں۔ جس پر 

جواب دیتے ہوئے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ طلبہ سے خطاب اور ملالہ سے ملاقات ان 

کے لیے اعزاز ہوگا۔بالی وڈ کنگ نے مزید لکھا کہ وہ اپنی ٹیم کو یہ ملاقات جلد از 

جلد شیڈول کرنے کے لیے کہیں گے۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان بین الاقوامی 

شہرت رکھتے ہیں اور کئی اعزازات حاصل کرچکے ہیں، انہیں فرانسیسی حکومت کی 

طرف سے آرڈر آف دی آرٹس اینڈ لٹریچر ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔ علاوہ ازیں 

بالی وڈ کنگ کو یونیورسٹی آف بیڈ فورڈ شائر سے اعزازی ڈاکٹریٹ اور یونیورسٹی آف 

ایڈن برگ سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی جاچکی ہے۔ 
Abhi Ap Ki Muntzar Hon? Abhi Ap Ki Muntzar Hon? Reviewed by Raaztv on October 08, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.