Admi Kay Khoon Me Kiray Ghus Gye Or Pher?




کانپور(نیوز ڈیسک)انسانی جسم میں کیڑوں کا پایا جانا کوئی انہونی بات تو نہیں لیکن 

خون کے اندر اور حتٰی کہ آنکھ می کیڑوں کا پایا جانا جہاں ایک عجیب معاملہ ہے 

وہیں انتہائی خوفزدہ کر دینے والی بات بھی ہے۔ بھارتی ریاست کرناٹکا سے تعلق 

رکھنے والے ایک دیہاتی کے ساتھ کچھ ایسا ہی معاملہ پیش آیا ہے۔ ڈاکٹروں نے 

اس کی آنکھ سے پورے 15 سینٹی میٹر لمبا کیڑا چمٹی کے ساتھ کھینچ کر باہر نکالا ہے 

لیکن اُس کے خون میں پائے جانے والے کیڑوں کا کیا کیا جائے، یہ بات ابھی 

ڈاکٹروں کو بھی سمجھ نہیں آ رہی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ 60 سالہ شخص 

آنکھ میں درد اور خارش کی شکایت لے کر کانپور کے نیومیڈیکل سنٹر ہسپتال آیا 

تھا۔ڈاکٹر سری کانت شیٹھی نے اس کے معائنے کے دوران پتا چلایا کہ آنکھ کے 

اندر ایک کیڑا موجود تھا۔ اس کے بعد مزید ٹیسٹ کئے گئے اور معلوم ہوا کہ اس 

کے خون میں بھی کیڑے موجود تھے۔ آنکھ کا کیڑا تو ڈاکٹر نے نکال دیا ہے مگر 

خون کے کیڑوں کا معاملہ پیچیدہ ہے۔ یہ کیڑے اس شخص کے خون میں کیسے پیدا 

ہوئے، اس کے بارے میں ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ابھی حتمی طور پرتو کچھ نہیں کہا 

جا سکتا مگر بعض اوقات مچھر یا کسی مکھی کے کاٹنے سے کیڑوں کے انڈے انسانی 

جسم میں داخل ہو جاتے ہیں اور ان انڈوں سے کیڑے نکل آتے ہیں۔ یہ کیڑے 

انسانی جسم کے اندر ہی پرورش پاتے رہتے ہیں اور دوران خون کے ذریعے دماغ 

تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں بروقت دماغ کا آپریشن نا کیا جائے تو 

مریض کی موت بھی ہو سکتی ہے۔
Admi Kay Khoon Me Kiray Ghus Gye Or Pher? Admi Kay Khoon Me Kiray Ghus Gye Or Pher? Reviewed by Raaztv on October 12, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.