Awam Kay Liye Bari Hush Khabri Agyi.

 

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، ایک ہفتے کے دوران 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد کم ہو گئیں، پاکستان کو فائدہ 

پہنچے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی 

قیمتیں 5 فیصد سے زائد کم ہو گئی ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے 

باعث مستقبل میں پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصںوعات سستی ہونے کا امکان پیدا 

ہو گیا۔عالمی منڈی میں ایران پر عائد پابندیوں کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں 

مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی 

قیمت 100 ڈالرز تک پہنچ جائے گی۔ تاہم سعودی عرب کی جانب سے قلت کو 

دور کرنے کی خاطر پیداوار میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد سے عالمی 

منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ایک ہفتے کے دوران عالمی 

منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔ عالمی منڈی میں 

امریکی خام تیل کی قیمت 66 ڈالر 60 سینٹس فی بیرل تک آ گئی ہے۔ جبکہ 

برطانوی خام تیل کی قیمت 75 ڈالر 8 سیںٹس فی بیرل ہو گئی ہے۔ اقتصادی 

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا پاکستان کو بہت بڑا 

فائدہ ہوگا۔ خاص کر مشکلات میں گھری حکومت کو بہت فائدہ ہوگا۔ عالمی منڈی 

میں اگر تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو پھر پاکستان میں بھی پیٹرولیم 

مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہونا شروع ہو جائے گی۔ عین ممکن ہے کہ 

آئندہ ماہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی۔
Awam Kay Liye Bari Hush Khabri Agyi. Awam Kay Liye Bari Hush Khabri Agyi. Reviewed by Raaztv on October 28, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.