Chief Justice Nay Shareef Khaandan Kay Liye Khatray Ki Ghanti baja Di.


سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن صفدرکی سزامعطلی 

کیخلاف نیب کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ،چیف جسٹس پاکستان نے 

ریمارکس دیئے ہیں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں غلطی کی ہے،سزا 

معطلی کا فیصلہ 2، 3 صفحات کا ہوتا ہے،ہائیکورٹ نے 43 صفحات کے فیصلے میں 

کیس پر رائے کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی 

سربراہی میں بنچ نے نوازشریف ،مریم نوازاور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کیخلاف 

نیب کی درخواست کی سماعت کی، عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور 

کرتے ہوئے نوازشریف اور مریم نوازکو نوٹس جاری کردیاجبکہ کیپٹن صفدر کو 

نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ 

کیپٹن صدرکو ایک سال کی قیدکی سزا ہے ،اتنی معمولی سزا پر نوٹس جاری نہیں 

کر سکتے ،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ 

نے فیصلے میں غلطی کی ہے،سزا معطلی کا فیصلہ 2، 3 صفحات کا ہوتا ہے،ہائیکورٹ 

نے 43 صفحات کے فیصلے میں کیس پر رائے کا اظہار کیا،عدالت نے سماعت 

6 نومبر تک ملتوی کردی۔
Chief Justice Nay Shareef Khaandan Kay Liye Khatray Ki Ghanti baja Di. Chief Justice Nay Shareef Khaandan Kay Liye Khatray Ki Ghanti baja Di. Reviewed by Raaztv on October 24, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.