Doctor Shahid Masood Ko Girftar Karnay Ka Hukam.


پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق ایم ڈی اور معروف تجزیہ کار

شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری عدالت نے مسترد کر

دی جس کے بعد وہ عدالت سے فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے

مطابق سپیشل جج سنٹرل کامران بشاوت مفتی کی عدالت میں

تجزیہ کار شاہد مسعود نے مبینہ پی ٹی وی کرپشن کیس میں

ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے درخواست دائر کی لیکن عدالت

کی جانب سے استدعا مسترد کر دی گئی ۔ عدالت میں موجود

شاہد مسعود فیصلہ سنتے ہی وہاں سے فرار ہو گئے ۔سپیشل

جج سنٹرل کامران بشارت مفتی نے سرکاری ٹی وی کرپشن

کیس میں اینکر شاہد مسعود کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

عدالت میں سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر

نے دلائل دیتے ہوئے ملزم کی ضمانت منسوخی کی استدعا

کی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ملزمان سے تفتیش ہو چکی ہے

جبکہ مرکزی ملزم ابھی تک ضمانت پر ہے، ضمانت منسوخ

کر کے تحویل میں لینے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے ملزم کی

ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم

دیا۔ اینکر شاہد مسعود عدالتی حکم سننے سے قبل ہی کمرہ

عدالت سے چلے گئے تھے۔ واضح رہے کہ شاہد مسعود پر

بطور میجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی ویژن کرپشن کے الزامات

ہیں اور ان کے شریک ملزم نے ایف آئی اے کے سامنے

اعتراف جرم بھی کیا تھا۔
Doctor Shahid Masood Ko Girftar Karnay Ka Hukam. Doctor Shahid Masood Ko Girftar Karnay Ka Hukam. Reviewed by Raaztv on October 25, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.