Imran Khan Kon Sa Bara Kam Karnay Ja Rahay hian?



 وزیراعظم عمران خان کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے 

اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر 

اعظم اپنے خطاب میں آئندہ دورہ چین، ملک کی موجودہ صورت حال اور دیگر امور پر قوم کو اعتماد میں لیں 

گے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 24 اکتوبر کو بھی قوم سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے 

دورہ سعودی عرب اور ملک کی سیاسی صورت حال پر قوم کو اعتماد میں لیا تھا۔قوم سے خطاب میں وزیر اعظم 

نے کہا تھا کہ قرضوں کی اقساط واپس کرنے کے لیے مزید قرضوں کی ضرورت تھی، اگر قرضے نہ لیتے تو 

ملک ڈیفالٹ کرجاتا، ہم پر بہت زیادہ دباؤ تھا لیکن سعودی عرب نے ہمیں اچھا پیکیج دے دیا ہے اب ہمیں 

آئی ایم ایف سے بڑا قرضہ لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
Imran Khan Kon Sa Bara Kam Karnay Ja Rahay hian? Imran Khan Kon Sa Bara Kam Karnay Ja Rahay hian? Reviewed by Raaztv on October 31, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.