جعلی پیر عوام کو دھوکہ دہی کے ذریعے پیسے بٹورنے میں مصروف ہیں اور لوگ
بھی بلا تحقیق کیے ان کے جھانسے میں آ جاتے ہیں اور لاکھوں روپوں سے بھی
محروم ہو جاتے ہیں جبکہ ایسے جعلی پیروں کی جانب سے خواتین کو مبینہ طور پر
حراساں کیے جانے کے بھی واقعات پیش آ تے ہیں تاہم نجی ٹی وی کے ایک
پروگرام میں کراچی کے نواحی حلاقے میں لوگوں کو بیوقوف بنانے والے جعلی پیر کا
پردہ فاش ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایسے ہی ایک جعلی پیر کی اطلاع نجی ٹی
وی ’ نیونیوز ‘ کے پروگرام کی ٹیم کو دی گئی جس پر شو کی انتظامیہ کیاجانب سے
تحقیق کے بعد اس جعلی پیر کا پردہ فاش کیا گیا ۔انہوں نے اپنے ’ کلینک ‘ کے باہر
بڑے بڑے بورڈ لگا رکھے ہیں جن پر بیماریوں کے نام اور ان سے نجات حاصل
کرنے کیلئے طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ پرہیز درج ہے جو کہ اگر انسان ویسے ہی
اپنی روز مرہ کی عادت بنا لے تو وہ بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے ۔اس جعلی پی
ر کا نام اورنگیز یب عرف انڈہ پیر ہے جو کہ انڈہ لگا کر لوگوں کو بیوقوف بنانے
میں مصروف ہے اور وہاں علاج کی غر ض سے آنے والی خواتین کو نیم برہنہ کر
کے ان کے پیٹ اور جسم کے مختلف مخصوص حصوں پر انڈہ لگایا جاتاہے جو کہ
انتہائی غیر اخلاقی حرکت ہے تاہم آخر کار اس کا پردہ فاش ہو گیا ۔سٹنگ آپریشن
کے دوران نجی ٹی وی کی جانب سے ایک خاتون کو اس جعلی پیر کے کلینک پر بھیجا
گیا جہاں خاتون سے سات انڈو ں کی قیمت 8 سو روپے لی گئی ۔جب اس کا پردہ
فاش ہونے لگا تو اس نے طرح طرح ہیلے او ر بہانے شروع کر دیئے کہ میڈیا کی
اعلیٰ شخصیات اور فوج کے بڑے عہدیدار اس سے علاج کروانے کیلئے آتے ہیں اور
اس کا اپنا بیٹا بھی میڈیا میں ہی کام کرتاہے ۔انہوں نے بتایا کہ یہ سلسلہ ان کا
125 سال سے چلتا آ رہاہے اور وہ لوگوں سے پیسے نہیں لیتے صرف 20 روپے
لیتے ہیں جبکہ کلینک کے ساتھ ایک پرچون کی دکان بھی بنائی گئی ہے جہاں سے
مریض کو انڈے لانے کیلئے کہا جاتاہے اور وہاں سے اسے 7 انڈے 8 سو روپے
میں ملتے ہیں جبکہ ایک درجن انڈوں کی قیمت 150 روپے سے زیادہ نہیں ہو گی ۔
یہ شخص خود کو پیر اور حکیم بیک وقت کہتا ہے ۔علاج کی غرض سے یہاں آنے
والی خواتین کو نیم برہنہ کر کے ان کے پیٹ پر انڈہ لگایا جاتا ہے جس کے بعد پٹی
کی جاتی ہے اور یہ سب کچھ وہاں سر عام ہی کیا جاتا ہے اور کوئی بھی شخص خواتین
کو نیم برہنگی کی حالت میں دیکھ سکتا ہے اور ان کی ویڈیو بنا کر بلیگ میلنگ کر سکتا
ہے ۔جعلی پیر کا کہناہے کہ وہ تعویز بھی دیتا ہے جبکہ وہاں پر یرقان، شوگر ، کینسر
سمیت کئی مہلک بیماریوں کا علاج کیا جا تاہے ۔اس جعلی پیر نے اپنے آپ کو
بچانے کیلئے طرح طرح کے جواز پیش کرنے کی کوشش کی اور قرآن کی آیات کا
حوالہ دینا شروع کیا تاہم جب ان سے ان کی جانب سے پڑھی جانے والی قرآن
کی آیات کے بارے میں معلوم کیا گیا تو انہیں اس کا مفہوم ہی معلوم نہ تھا اور
انہوں نے مکمل طور پر لاعلمی کا اظہار کیا ۔
Jeli Peer Larkiyoon Ki Kes Cheez Se Malish Karta Tha.
Reviewed by Raaztv
on
October 28, 2018
Rating:
No comments: