نے درخواستیں بھیجی ہوئی ہیں، اپوزیشن کے تمام کیسز کو اگر روک دیں تو ان
کے لئے سب ٹھیک ہو جائے گا۔دنیا نیوز کے پروگرام محاذ میں خصوصی انٹرویو
دیتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ،عمران خان درویش اور پاکستان کے لیے
بیسٹ آدمی ہیں،سب کو پتا ہے عمران خان اپنی ذات نہیں بلکہ ملک کے لیے کام
کریں گے ۔ عثمان بزدار ہو یا میں، عمران خان کی وجہ سے ہمیں طاقت ملی، ورنہ
ہم کچھ نہیں ہیں۔کپتان تگڑا ہو تو ٹیم بھی تگڑی ہو جاتی ہے ۔ایک سوال کا
جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی
ہسٹری ہے اور فوج کا ایک رول رہا ہے ، میاں صاحب جی ایچ کیو کی پیداوار
ہیں، وہ تو کونسلر کا الیکشن بھی ہار گئے تھے ، نواز شریف سمیت بہت ساروں کو
لیڈر بنایا گیا۔فواد چودھری نے کہا کہ اٹھارویں ترامیم کے بعد وزیراعلیٰ کے پاس
بہت سارے اختیارات ہیں۔اگر تحریک انصاف مُک مُکا کی سیاست کرتی تو اقتدار
میں نہ آتی،اگر این آر او دینا ہوگا تو ہم ہی دیں گے ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ
انہوں نے تمام اداروں میں اپنے لوگوں کو لگایا، ایسے نظام کو بہتر کرنا آسان
تھوڑی ہے ، ڈاکو جب سارا سامان لے کر جاتے ہیں تو حالات خراب ہو جاتے
ہیں، ہم ڈاکوؤں کا پیچھا بھی کر رہے ہیں اور گھر کو بھی چلا رہے ہیں۔
Kin Sayast dano Nay NRO Kay Liye Dahhwat Di?
Reviewed by Raaztv
on
October 29, 2018
Rating:
No comments: