Muhammad Abas Amar Ho Gyee.



 پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں وہ کارنامہ سر انجام د ے دیا 

جو گزشتہ122سالوں کے دوران کوئی اور نہیں کرسکا تھا۔28سالہ محمد عباس کو 

منگل کو آسٹریلیا کے خلاف شروع ہوئے دوسرے ٹیسٹ میں تیز ترین 50وکٹوں 

کا وقاریونس ، محمد آصف اور شبیر احمد کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے ایک وکٹ 

درکار تھی اور انہوں نے کینگرو اوپنر عثمان خواجہ کو وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد 

کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کروا کر یہ کارنامہ سر انجام دے دیا ۔ ،عباس یہ کارنامہ 

انجام دینے والے مشترکہ طور پر دوسرے پاکستانی باﺅلر بن گئے ہیں ۔ پاکستان کی 

جانب سے یاسر شاہ نے صرف 9 میچز میں پچاس وکٹیں مکمل کر کے ملکی ریکارڈ پر 

قبضہ جما رکھا ہے جب کہ وقار یونس ، محمد آصف اور شبیر احمد نے 10، 10 میچز 

میں یہ اعزاز پایا تھا اور اب عباس بھی آسٹریلیا کے خلاف کیریئر کے دسویں میچ 

میں اس ریکارڈ میں شراکت دار بن گئے ہیں۔ عباس اب تک10ٹیسٹ میچز میں 

15.94کی اوسط سے54وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ محمد عباس گزشتہ 122سالوں 

کے دوران کم از کم 50یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باﺅلرز میں 

بہترین اوسط کے حامل گیند باز بن گئے ہیں ۔ صرف 3برطانوی گیند بازوں جارج 

لوہمین ، جیمز فیرس اور ولیم بارنز نے انیسویں صدی میں محمد عباس سے بہتر اوسط 

سے وکٹیں لے رکھی ہیں ۔ جارج لوہمین نے 1886ءسے1896 ءکے دوران 

انگلینڈ کے لیے18ٹیسٹ میچزمیں 10.75کی اوسط سے112وکٹیں حاصل کیں، 

جیمز فیرس نے1887ءسے1892ءکے دوران آسٹریلیااور انگلینڈ کے لیے 9ٹیسٹ 

میچز میں12.70کی اوسط سے61وکٹیں حاصل کیں ،ولیم بارنز نے انگلینڈ کے لیے 

1880ءسے1890ءکے دوران 21ٹیسٹ میچز میں15.54کی اوسط سے 

51کھلاڑیوں سے پوویلین واپس بھیجا۔
Muhammad Abas Amar Ho Gyee. Muhammad Abas Amar Ho Gyee. Reviewed by Raaztv on October 17, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.