Mulk Bar Mea Barish Kab Se Shoro Ho Gi.


 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا 

جبکہ بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ 

موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، کراچی، لاہور،اسلام آباد اور 

پشاور میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ملک کے بالائی علاقے 

چترال، دیر ،گلگت، اسکردو، مالاکنڈ، مظفرآباد اور کشمیر کے دیگر علاقوں میں چند 

مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 

روز کم سے کم درجہ حرارت کالام میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسلام 

آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، موسم سرد ہوگیاخیال رہے 

کہ گذشتہ ہفتے ملکی دارالحکومت، لاہور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف 

شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم سرد ہوگیا تھا۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوا 

اور پنجاب کے مختلف شہروں میں دو ماہ قبل باشیں ہوئی تھیں جس کے باعث 

مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ 

گذشتہ ماہ پنجاب میں دو روز سے مسلسل جاری رہنے والی طوفانی بارشوں نے تباہی 

مچادی تھی، مختلف حادثات و واقعات میں 15 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے 

تھے۔
Mulk Bar Mea Barish Kab Se Shoro Ho Gi. Mulk Bar Mea Barish Kab Se Shoro Ho Gi. Reviewed by Raaztv on October 18, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.