Nabi Kareem ﷺ Ki shan Me Gustahi Bardasht Nahin Kar Saaktay.


 وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے بعد اعلی عدلیہ اور عسکری قیادت کیخلاف 

استعمال کی گئی زبان قابل مذمت ہے، پاکستان مدینہ کی ریاست کے بعد دوسرا ملک ہے جو اسلام کے نام پر 

بنا، پاکستان کا آئین اور قانون قرآن کے تابع ہے، ججز نے اس قانون اور آئین کے تحت ہی فیصلہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے خطاب کیا گیا ہے۔اپنے خطاب میں 

وزیراعظم عمران خان نے آسیہ بی بی کیس فیصلے کے بعد اعلی عدلیہ اور عسکری قیادت کیخلاف استعمال کی جانے 

والی زبان کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایسے ملک یا حکومت نہیں چل سکتی۔ 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان مدینہ کی ریاست کے بعد دوسرا ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، 

پاکستان کا آئین اور قانون قرآن کے تابع ہے، ججز نے اس قانون اور آئین کے تحت ہی فیصلہ دیا۔ ججز اور 

آرمی چیف کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینا اسلام نہیں ہے۔ وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے 

عناصر کی باتوں میں نہ آیا جائے۔ یہ اسلام کی خدمت کرنے کی بجائے اپنے ووٹ بنانے کی کوشش میں ہیں۔
Nabi Kareem ﷺ Ki shan Me Gustahi Bardasht Nahin Kar Saaktay. Nabi Kareem ﷺ Ki shan Me Gustahi Bardasht Nahin Kar Saaktay. Reviewed by Raaztv on October 31, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.