Pakistanio Kay Liye Ek Aur Bari Mushkil.


 آئل ٹینکر مالکان نے 48گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے پیر سے تیل کی سپلائی بند 

کردی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطا بق پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے ملک 

بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد 

ملک بھر میں ایک بار پھر پیٹرول کی قلت کا اندیشہ ہے۔آئل ٹینکر اونر ایسوسی 

ایشن کے رہنما شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کے سامنے بارہا اپنے 

مطالبات رکھے اور بتایا کہ پرانے ماڈل کے آئل ٹینکرز پر پابندی معاشی قتل 

کے 

مترادف ہے، 2010 ماڈل کی گاڑیوں کی شرط سے آئل ٹینکرز مالکان اور 

کارکنوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوجائیں گے، حکومت کی جانب سے 

ہمیں 10 دن میں پابندی ہٹانے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی، لیکن 10 دن گزر 

جانے کے باجود ہمارے مسائل جوں کے توں ہی ہیں، اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ 

غیرمعینہ مدت کی ہڑتال کی جارہی ہے اور ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی 

سپلائی بند کردی جائے گی اور اس دوران جیٹ فیول سپلائی بھی معطل رہے گی۔
Pakistanio Kay Liye Ek Aur Bari Mushkil. Pakistanio Kay Liye Ek Aur Bari Mushkil. Reviewed by Raaztv on October 20, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.