Pakitani Suhafi Nay Aysi Video Jari Kar Di Kay...


پاکستان میں گزشتہ دو روز سے اسرائیلی طیارے کی مبینہ آمد سے متعلق بحث 

جاری ہے جس پر پاکستانی حکومت کی جانب سے تردید بھی جاری گی گئی ہے تاہم 

اب پیرس میں موجود صحافی لطیف جاوید نے فیس بک پر انتہائی دلچسپ ویڈیو 

جاری کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی طیارے کی مبینہ آمد کا ی بحث 

کا سلسلہ اس وقت شروع ہو جب اسرائیلی صحافی ایوی شیراف نے ٹویٹر پر پیغام 

جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تل ابیب سے ایک طیارے نے 24 تاریخ کو 

اڑان بھری اور وہ یہاں سے عمان گیا جہاں سے اس نے نیا کوڈ حاصل کیا اور 

اسلام آباد کا رخ کیا لیکن وہ راستے میں ریڈار سے غائر ہو گیا تاہم اس کے دس 

گھنٹے کے بعد وہ طیارہ واپس ریڈار میں آیا اور عمان پہنچا جس کے بعد اس نے 

تل ابیب کا سفر کیا ۔اسرائیلی صحافی نے دعوے نے ہر طرف تہلکہ برپا کر دیا 

اور پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جس پر فواد چوہدری نے ٹویٹر پر جاری 

پیغام کے ذریعے اس کی تردید کی ۔تاہم اب پیرس میں موجود ڈصحافی لطفی جاوید 

نے فیس بک پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” جب میں نے اسرائیل کے 

دارلحکومت تل ابیب میں موجود اپنی ایک دوست کو بتایا کہ پاکستان میں اس 

وقت اسرائیل پر بحث جاری ہے تو اس نے مجھے اپنے خاندان کے ہمراہ یہ ویڈیو 

بنا کر بھیجی ہے ۔“ویڈیو میں خواتین ، مرد اور بچے چلا چلاکر کہہ رہے ہیں کہ ” 

شابت شیلوم“ جس کا ارد و میں مطلب ہے ” ہم آپ کیلئے امن کی خواہش 

رکھتے ہیں “ ۔ یہ اسرائیل عام روایت ہے کہ وہ ایک دوسرے کو ہفتہ کے روز 

امن کا پیغام دیتے ہیں ۔
Pakitani Suhafi Nay Aysi Video Jari Kar Di Kay... Pakitani Suhafi Nay Aysi Video Jari Kar Di Kay... Reviewed by Raaztv on October 28, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.