سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123ٹوبہ ٹیک سنگھ
کے تمام پولنگ سٹیشنوں کی گنتی دوبارہ کرنے کا حکم دےدیا ۔نجی ٹی وی چینل
کی رپورٹ کے مطابق اس حلقے سے تحریک انصاف کی امیدوار سونیا علی کو
ووٹوں75 سے کامیاب قرار دیا تھا ۔ جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما
قطب شاہ کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی ۔ تاہم اس بار بھی سونیا
علی کامیاب قرار پائیں ۔ جس کے بعد قطب شاہ نے الیکشن ٹریبونل لاہور میں
گنتی کی درخواست دی جس کے حکم پر صرف چند پولنگ سٹیشنوں کی دوبارہ گنتی
کی گئی جس کے تحت قطب شاہ کو کامیاب قرار دے دیا گیا ۔ اس صورتحال پر
پی ٹی آئی رہنما سونیا علی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک بار پھر تمام
پولنگ سٹیشنوں پر گنتی کی درخواست دے ڈالی ۔ جس پر اب سپریم کورٹ نے
تین ہفتوں کے اندر تمام پولنگ سٹیشنوں پر ووٹوں کی ایک بار پھر گنتی کے
احکامات جاری کر دیے ہیں۔ سپریم کورٹ کے آرڈر کی کاپی حلقے کے ریٹرننگ
آفیسر کو موصول ہوگئی ہے۔
PTI Nay Medan Mar Liya.
Reviewed by Raaztv
on
October 25, 2018
Rating:

No comments: