Punjab University Kay Talbe ilam Ko biwi Kay sath Bethna Mehnga Par Gya.


پنجاب یونیورسٹی میں آئے روز طلبہ کے درمیان لڑائی جھگڑے کے واقعات سننے 

کو ملتے رہتے ہیں تاہم اب واقع سامنے آیا ہے کہ یونیورسٹی میں اپنی بیوی کو 

لینے 

کیلئے جانے والے نوجوان لڑکے کو اسلامی جمعیت طلباءکے اراکین نے خطرناک 

حد تک تشدد کانشانہ بنایا جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں یونیوسٹی سے فارغ کر 

دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس لڑکی کی شناخت اویس رند کے نام سے ہوئی 

ہے جو کہ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ میں اپنی اہلیہ کو لینے گیا تھا اور وہاں 

اس سے بیٹھ کر شائد کوئی بات چیت کر رہاتھا کہ اتنی دیر میں جمعیت کے 

نوجوان آ گئے اور انہوں نے بغیر کوئی سوال جواب کیے اسے تشدد کا نشانہ بنا نا 

شروع کر دیا جبکہ اس موقع پر لڑکی پریشانی کے عالم میں چلاتی رہی کہ ” اس 

نے کیا کیا ہے ، یہ میرا شوہر ہے ۔“ اس معاملے کی ویڈیو تیزی کے ساتھ 

سوشل 

میڈیا پر وائرل ہوئی اور معاملہ جس وقت شدت پکڑ گیا تو پنجاب یونیورسٹی کے 

وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے نوٹس لیتے ہوئے رجسٹر ار خالد خان کو سخت 

نوٹس لینے کی ہدایات جاری کیں ۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ” 

یونیورسٹی کی حدود میں کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے 

، ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں ۔جبکہ انتظامیہ کو بھی کیمپس کے اندر امن و 

امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی سخت ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں 

۔“  انہوں نے بتایا کہ اویس رند کو تشدد کا نشانہ بنانے والے طالبعلموں کو معطل 

کر دیا گیاہے جبکہ اس گاڑی کو بھی نوکری سے فارغ کر دیا گیاہے جو کہ اس 

وقت خاموش تماشائی بن کر کھڑا رہا اور اس نے لڑائی کو روکنے کی بھی کوشش 

نہیں کی ۔
Punjab University Kay Talbe ilam Ko biwi Kay sath Bethna Mehnga Par Gya. Punjab University Kay Talbe ilam Ko biwi Kay sath Bethna Mehnga Par Gya. Reviewed by Raaztv on October 25, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.