Rescue 1122 Kay Ehlkaroon Ki Mazoor Ladki kay sath Zayadti.

 
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی کی خبر سامنے آئی 

ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو 1122 اہلکاروں نے ننکانہ صاحب میں 

ریسکیو گاڑی میں ہی 15 سالہ معذور بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی۔شک ہونے 

پر اہل علاقہ جمع ہو گئے تو ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی بھگا لی۔متاثرہ لڑکی کے والد 

کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار ان کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کر کے اسے 

ننکانہ روڈ پر شوگر ملز کے پاس چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ترجمان ضلعی پولیس کے 

مطابق لڑکی کے والد کی شکایت کے بعد فوری طور پر کاروائی کی گئی۔تھانہ سٹی 

ننکانہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا جس کے بعد دو افراد کو گرفتار بھی 

کر لیا گیاہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں انصاف کے تمام تقاضے 

پورے کیے جائیں گے۔ ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اکرم پنوار 

نے بتایا ہے کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کو معطل کر کے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنا 

دی گئی ہے۔ جرم ثابت ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے 

گی۔اس سے قبل یہ بھی خبر سامنے آ چکی ہے کہ کلرک نے دوستوں کے ہمراہ 

لیڈی وارڈن کو نا معلوم جگہ لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔سٹی ٹریفکپولیس 

آفس لانسنگ برانچ میں کام کرنے والی لیڈی وارڈن آمنہ نے تھانہ ریس کورس 

میں درخواست دی تھی کہ کلرک شاہد نے پیسے دینے کے بہانے مجھے گھر بلایا 

اور اپنے ساتھ نا معلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر گن پوائنٹ پر گاڑی میں بٹھا 

جر نا معلوم جگہ لے گیا۔ اور میرے ساتھ زیادتی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ یاد 

رہے کہ معصوم لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات آئے روز پیش آتے رہتے 

ہیں تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے ان واقعات میں کمی اور روک تھام 

کے لیے کچھ بھی نہیں کر پا رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادتی کیس میں 

ملوث مجرموں میں سے اکثر ایسے مجرم ہوتے ہیں جنھیں مضبوط پشت پناہی 

حاصل ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی اور وہ قانون 

کی گرفت سے آزاد ہوتے ہیں۔
Rescue 1122 Kay Ehlkaroon Ki Mazoor Ladki kay sath Zayadti. Rescue 1122 Kay Ehlkaroon Ki Mazoor Ladki kay sath Zayadti. Reviewed by Raaztv on October 28, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.