Sabka Hakumat Ki Fazool Harchiyaan.



 معروف اینکر آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں نے میڈیا کے ساتھ اربوں 

روپے کے زبانی معاہدے کئیے۔یہی وجہ ہے کہ میڈیا مالکان دعویٰ کررہے ہیں کہ 

حکومت نے میڈیا کو 8 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں جبکہ حکومت کے 

پاس صرف 1.5یا 2 ارب روپے واجبات کے تحریری ثبوت موجود ہیں۔تفصیلات 

کے مطابق جب سے نئی حکومت آئی ہے ،تب سے میڈیا غیرمعمولی صورتحال کا 

سامنا کررہا ہے۔ اس وقت میڈیا ہاوسز کافی مشکلات کا شکار ہیں۔موجودہ حکومت 

سابق حکومت کی جانب سے دئیے گئے اشتہارات کے پیسے نہیں دے رہی جبکہ 

خود بھی اشہارات دینے کے حوالے سے کافی کنجوسی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کی 

وجہ میڈیا کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے۔ ڈالرز کی قیمت بڑھ رہی ہے جس کی 

وجہ سے نیوز پرنٹ مہنگا ہورہا اور اخبارات اپنے صفحات کم کررہے ہیں۔ اس ساری 

صورتحال کے باعث میڈیا ہاوسز شدید مشکلات کا شکار تھے اور انکی جانب سے 

میڈیا 

ورکرز کو نکالنے کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا۔اس موقع پرمیڈیا کی حالت زار اور 

مسائل ایک اہم موضوع بن چکے تھے۔2روز قبل کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز 

ایڈیٹر اور آل پاکستان نیوز پیپرسوسائٹی کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے 

ملاقات کی۔اس ملاقات میں وزیر اعظم نے میڈیا ہاوسز کے مسائل دور کرنے کی 

یقین دہانی کروا دی۔ فوری ریلیف دینے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے 

اخبارات کی چھپائی کے لیے استعمال ہونے والے کاغذ نیوز پرںٹ پرعائد 5 فیصد 

ڈیوٹی ختم کردی ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین انکشاف کرتے ہوئے معروف اینکر 

آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ میڈیا کہ موجودہ بحران کی ذمہ دار بھی گزشتہ حکومتیں 

ہیں۔میڈیا کو ادائیگیاں اس وجہ سے نہیں کی جارہیں کیونکہ ابھی تک یہ ہی واضح 

نہیں ہو پارہا کہ میڈیا کو کتنے واجبات ادا کرنے ہیں ۔ میڈیا اس حوالے سے دعویٰ 

کرتا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے 8 ارب روہے ادا کئیے جانے ہیں جبکہ 

حکومت کے مطابق صرف 1.5 یا 2 ارب روپے کی ادائیگیوں کے تحریری ثبوت 

موجود ہیں یوں اگر میڈیا مالکان کا دعویٰ درست ہے تو اس یہ ثابت ہوتا ہے کہ 

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں 6 ارب روپے کے زبانی معاہدات کرکے 

ملک کو میڈیا کا بھی مقروض کردیا ہے۔حکومت کی جانب سے زبانی معاہدوں کا ہونا 

ایک تشویشناک بات ہے۔
Sabka Hakumat Ki Fazool Harchiyaan. Sabka Hakumat Ki Fazool Harchiyaan. Reviewed by Raaztv on October 20, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.