محکمہ موسمیات کے جانب سے کراچی والوں کو خوشخبری سنائی گئی ہے کہ نومبر کے
دوسرے ہفتے سے کراچی میں سردیوں کا آغاز ہوجائے گا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات
شاہد عباس کے مطابق کراچی میں صبح اور رات میں ہلکی خنکی کا آغاز اکتوبر میں
ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بدھ کی صبح کے مقابلے میں جمعرات کی صبح کا کم سے
کم درجہ حرارت 4 ڈگری کم ہوا ہے، دن میں سمندری ہوائیں نہ چلنے سے گرمی کی
شدت زیادہ ہو رہی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس نے بتایاکہ نومبر کے
دوسرے ہفتے سے سردیوں کا آغاز ہوجائے گا۔
Sardi Kab Anay Wali Hia?
Reviewed by Raaztv
on
October 14, 2018
Rating:

No comments: