Saudi Arab Nay Shandar Elaaan Kaar Diyaa.

 
سعودی حکومت ویزہ فیس میں کمی کے علاوہ پاکستانیوں پر عائد ہزاروں ریال کا 

ٹیکس بھی کم کرنے کیلئے تیار، سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین کی اضافی 

فیس میں بھی کمی کرنے کی حامی بھر لی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے 

پاکستانی عمرہ زائرین کی اضافی فیس میں کم کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ سعودی 

عرب کی جانب سے عمرہ زائرین سے دوہزار ریال اضافی فیس کو کم کرنے تجویز 

منظور کرلی گئی ۔ عمرہ فیس میں کمی کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کے 

حالیہ دورے پر کی جانے والی درخواست پر کیا گیا۔ سعودی میڈیا کی جانب سے 

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے دوسال 

کے دوران دوسری بار عمرے کرنے پر عائد اضافی دو ہزار ریال کی فیس میں کمی 

کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے حالیہ دورے سعودی عرب 

کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے درخواست کی تھی پاکستانیوں کیلئے 

ویزہ کی فیس میں کمی کرنے کے ساتھ اضافی عمرہ فیس کو بھی ختم کر دیا جائے۔ 

تاہم سعودی حکومت نے 2 ہزا ریال کی فیس کو ختم کرنے کی بجائے فیس میں 

کمی کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ اضافی فیس کا اطلاق پاکستان سمیت دیگر ممالک 

کے عمرہ زائرین اور زائرین پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ تاہم چند خلیجی ممالک کی 

درخواست پر سعودی عرب نے عمرہ پر عائد اضافی فیس ختم کردی تھی۔ اب 

سعودی عرب پاکستانی زائرین کیلئے بھی فیس کم کرنے پر راضی ہوگیا ہے۔ 

سعودی عرب کی جانب سے نئی فیس کا اعلان بعد میں کیا

جائے گا۔
Saudi Arab Nay Shandar Elaaan Kaar Diyaa. Saudi Arab Nay Shandar Elaaan Kaar Diyaa. Reviewed by Raaztv on October 25, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.