Shahid Afridi Ki apni Biwi Ki Tasveer Share Kar di.


 شاہد آفریدی نے پہلی بار اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصویر شئیر کر دی۔تفصیلات کے 

مطابق اس بات میں تو کوئی شک نہیں ہے کہ بوم بوم آفریدی کے پورے دنیا 

میں چاہنے والے موجود ہیں۔شاہد آفریدی بھی اپنے مداحوں کو اپنی سرگرمیوں 

سے با خبر رکھتے ہیں۔وہ اکثر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر 

کرتے رہتے ہیں تاہم انہوں نے آج تک اپنی اہلیہ کی تصویر شئیر نہیں کی۔اس 

دوران شاہد آفریدی کی ایک خاتون کے ساتھ بھی تصویر خوب وائرل ہوئی جسے 

سوشل میڈیا پر ان کی اہلیہ کہہ کر وائرل کیا گیا تا ہم شاہد آفریدی نے بتایا کہ 

وہ ان کی اہلیہ نہیں بلکہ عام خاتون تھیں۔جنھوں نے میرے ساتھ تصویر بنوانے 

کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ بوم بوم کے مداحوں کی جانب سے بھی اکثر ان کی 

اہلیہ کی تصویر دیکھنے کی خواہش ظاہر کی جاتی تھی۔لیکن چونکہ شاہد آفریدی کا کا 

تعلق ایک پشتون گھرانے سے ہے جہاں خواتین پردے میں رہتی ہیں۔اس لیے 

انہوں نے کبھی اپنی اہلیہ کی تصویر شئیر نہیں کی تاہم گذشتہ روز شاہد آفریدی 

نے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ اور بیٹیوں کے ساتھ تصویر شئیر کی۔

شاہد آفریدی کی شادی کو 18سال مکمل ہو گئے ہیں۔انہوں نے اپنی شادی کی 

سالگرہ اہل خانہ کے ساتھ منائی اور کیک بھی کاٹا۔شاہد آفریدی نے اہلیہ کی 

تصویر شئیر کی تاہم تصویر میں بھی وہ پردے میں موجود ہیں۔اس موقع پر شاہد 

آفریدی نے اہلیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک پیغام بھی لکھا کہ میں نے 

ایک بہت ہی خاص عورت کے ساتھ شادی کے 18سال گزارے۔ میں حیران 

ہوں کہ ہم دونوں میں سے کس نے برداشت کا ٹیسٹ پاس کیا؟۔ سوشل میڈیا 

صارفین نے بھی شاہد آفریدی کی شادی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور ان 

کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Shahid Afridi Ki apni Biwi Ki Tasveer Share Kar di. Shahid Afridi Ki apni Biwi Ki Tasveer Share Kar di. Reviewed by Raaztv on October 21, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.