Sonay Ki Kimtoon Me zabar Dast Kami.


ڈالر کی قیمت کم ہونے کے بعد اب پاکستانیوں کے لئے

ایک اور خوشخبری آ گئی ہے ،سونے کی بڑھتی ہوئی

قیمتوں کو بھی بریک لگ گئی ہے اور پاکستانی مارکیٹس

میں سونےکی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی کے بعد 60250 روپے ہو گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی

قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے نجی ٹی وی کے

مطابق  آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے

جاری کردہ نرخ کے مطابق پاکستانی مارکیٹس میں

سونےکی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی کے بعد 60250 روپے ہو گئی ہے جبکہدس گرام سونے کی

قیمت 385 روپے کمی کے بعد 51655 روپے ہو گئی

ہے۔سونے کی قیمت میں حالیہ کمی سعودی عرب کی جانب

سے پاکستان کے لیے اعلان کیے گئے ریلیف پیکج کی

وجہ سے دیکھنے میں آئی ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم

عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران شاہ

سلمان کی جانب سے مالی معاونت کا اعلان ہوتے ہی

پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی

اور ڈالر کی قیمت بھی بتدریج نیچے جانے لگی۔یاد رہے

کہ گزشتہ ہفتے تک سونے اور ڈالر کی قیمت میں بتدریج

اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا۔ گزشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپےاضافے کے بعد 61 ہزار700 روپے ہوگئی تھی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 343

روپے اضافے کے بعد 52898 روپےہو گئی تھی۔اگر آپ

کو ہماری پوسٹ اچھی لگی ہے تو ہمارے چینل راز ٹی وی

کو ضرور سبسکرائب کریں نیچے کمنٹس میں اپنی رائےکا

اظہار کریں اور ویڈیو کو لائیک اور شیئر کریں شکریہ۔
Sonay Ki Kimtoon Me zabar Dast Kami. Sonay Ki Kimtoon Me zabar Dast Kami. Reviewed by Raaztv on October 26, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.