Wazer e Azam Imran Khan Duniya Kay 50 Ba Asar Taareen Rehnuma.


وزیراعظم عمران خان دنیا کے 50 بااثر ترین مسلمان

رہنماوں کی فہرست میں شامل کر لیے گئے، مفتی اعظم

پاکستان شیخ محمد تقی عثمانی، اور معروف اسلامک اسکالر

مولانا طارق جمیل بھی فہرست میں شامل۔ تفصیلات کے مطابق

اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر نے دنیا کے

بااثر ترین مسلمان رہنماوں کی فہرست جاری کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان بھی دنیا کے 50 بااثر ترین مسلمان

رہنماوں کی فہرست میں شامل کر لیے گئے ہیں۔جبکہ جاری

کردہ فہرست میں مفتی اعظم پاکستان شیخ محمد تقی عثمانی

اور معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل بھی شامل ہیں۔

اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب

سے جاری کردہ فہرست میں مفتی اعظم پاکستان شیخ محمد

تقی عثمانی چھٹے، وزیراعظم عمران خان 15 ویں جبکہ

مولانا طارق جمیل 40 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ترکی کے صدر

رجب طیب اردگان اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز

سینٹر کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ ترک صدر کا

اسلامی دنیا کا سب سے بااثر لیڈر قرار دیا گیا ہے۔
Wazer e Azam Imran Khan Duniya Kay 50 Ba Asar Taareen Rehnuma. Wazer e Azam Imran Khan Duniya Kay 50 Ba Asar Taareen Rehnuma. Reviewed by Raaztv on October 24, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.