12 Rabi ul awal dhoom dham se manany ka elaaan.




حکومت نے ماہِ ربیع الاول سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ

کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اطاعات فواد

چوہدری کا کہنا ہے کہ ماہِ ربیع الاول شایان شان طریقے سے

منایا جائے گا۔فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ

حکومت پاکستان نے ماہ ربیع الاول کو سرکاری طور پر منانے

کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزارت اطلاعات نے محمد

مصطفیُ سرکار دو عالم رحمت العالمین رسول اللہ صلی اللہ علیہ

و آلہ وسلم کے شایان شان پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔

عالمی رحمت آلعامینُ کانفرنس کا افتتاح وزیر اعظم کریں گے۔

اس حوالے سے حکومت نے کا عید میلادالنبی کے موقع پر بین

الاقوامی کانفرنس کروانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔فواد چوہدری

کا کہنا ہے کہ رحمۃ العالمین ﷺ کے عنوان سے بین الاقوامی

کانفرنس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ وزیر اعظم

عمران خان کی زیر صدارت 11 اور 12 ربیع الاول کو رحمۃ

العالمین کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس

میں دنیابھر کے علماء و اسکالرز کو مدعو کیا جائے گا۔ خیال

رہے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اس مرتبہ عید

میلاد کو بھرپور طریقے سے سرکاری سطح پر منانے کا

فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے اسلام آباد میں رحمۃ العالمین

ﷺ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ربیع الاول کے ماہ مکرم

میں سید دوعالم ﷺ کی سیرت طیبہ، اخلاق حسنہ، حیات طیبہ

سے بین الاقوامی برادری کو آگہی کیلئے عالمی ختم نبوت ﷺ

کانفرنس کروانے کا اعلان انتہائی خوش آئند اور دانش مندانہ

فیصلہ ہے ، عالمی ختم نبوت ﷺ کانفرنس میں ملک بھر سے

اور بیرون ملک سے علماء و مشائخ شرکت کریں گے ۔ انہوں

نے کہاکہ عالمی ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے عالمی برادری کو

سرکار دوعالم ﷺ کی ذات مبارکہ کے روشن اور درخشندہ

پہلوؤں سے آشنائی میسر آئے گی اسلام کا پُرامن، سلامتی،

معافی، درگزر کا حقیقی فلسفہ کا پتا چلے گا، امت مسلمہ نے

دنیا و آخر میں کامیابی چاہتے ہے تو آپ نبی ﷺ کے بتائے

ہوئے راستوں پر چل کر ہی حاصل کر سکتے ہے ،عقید ہ ختم

نبوت ﷺ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ، ختم

نبوت ﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ

اصحابہ اکرام نے ہمیں درست راستہ دکھایا ، ہم کس طرح


حضور ﷺ سے محبت کر کے دنیا و آخرت میں سرخرو ہو

سکتے ہے ، حرمت رسول ﷺ اور شان رسول ﷺ کی آن پر

کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
12 Rabi ul awal dhoom dham se manany ka elaaan. 12 Rabi ul awal dhoom dham se manany ka elaaan. Reviewed by Raaztv on November 10, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.