2 Soheliyoon ki ek nabinay se shadi.





لاہور (نیوز ڈیسک ) دو سہیلیوں نے بصارت سے محروم شخص سے شادی کر لی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دو سہیلیوں نے دوستی قائم رکھنے کے لیے انوکھا 

فیصلہ کیا ہے۔دوستی کو قائم رکھنے کے لیے دو سہیلیوں نے بصارت سے محروم 

شخص سے شادی کر لی۔بصارت سے محروم شخص ظفر اقبال درجہ چہارم کے ملازم 

ہیں۔دونوں سہیلیاں اب پیا گھر سدھار رہیں گی اور وہ ظفر اقبال کے گھر اکھٹے 

رہیں گی۔چونکہ ظفر اقبال دیکھ نہیں سکتے اس لیے دو خواتین اپنے شوہر کی خدمت 


میں مصروف رہتی ہیں۔اور ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہی ہیں۔خیال رہے اس سے 

قبل بھی دو لڑکیوں نے ایک لڑکے سے شادی رچا لی تھی۔فراز نامی شخص نے 

علینہ اوراس کی دوست سے شادی کی تھی۔ تاہم نوجوان کی دو لڑکیوں کے ساتھ 

شادی کا ڈراپ سین ہو گیا۔ایک کزن شادی سے ہی مکر گئی۔جب کہ لڑکے فراز 

کی خلاف اغواء کا مقدمہ درج کروادیا۔دونوں کزنوں نے ہائیکورٹ میں ایک ہی 

شوہر کے ساتھ رہنے کے بیانات بھی دیئے تھے تاہم اب ایک کزن علینہ نے 

والد کے پاس پہنچتے ہی لڑکے فراز سے شادی کے حوالے سے اپنا بیان بھی بدل 

لیا۔ فراز کی پہلی بیوی کا کہنا ہے کہ میری دوست میرے بغیر نہیں رہ سکتی تھی۔

اور نہ ہی میں اس کے بغیر رہ سکتی تھی اور میں اس کو بلا کر اپنے شوہر سے اس 

کی شادی کروائی۔لیکن اس کہانی میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب فراز کی ایک 

بیوی علینہ روٹھ گئی اور فراز پر اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پریشانی کم نہ ہوئی اور 

کچھ دن بعد فراز کی بیوی علشبہ نے بھی فراز کا ساتھ چھوڑ دیا۔یاد رہے کچھ عرصہ 

پہلے خبر آئی تھی کہ ملتان کے رہائشی نوجوان محمد فراز نے شادی کی تو ڈیڑھ ماہ بعد 

ہی اسے دوسری شادیبھی کرنا پڑی۔ فراز کی پہلی بیوی نے اپنی رضامندی سے 

اپنے شوہر کی شادی اپنی کزن سے کروائی۔لڑکیوں کے مطابق علینہ اپنی سہیلی 

علشبہ سے بے حد پیار کرتی تھی دونوں کزنیں ایک دوسرے کے بغیر رہ نہیں 

سکتیں تھیں۔شادی کے بعد بھی دونوں نے اکھٹے رہنے کا فیصلہ کرلیا اور علینہ نے 

اپنی سہیلی علشبہ کی شادی بھی اپنے شوہر فراز سے کروادی۔ شادی کے بعد تینوں 

میاں بیویاں کچھ عرصہ تو خوش و خرم رہے مگر اب یہ خبر آئی ہے کہ فراز کی 

ایک بیوی نے اس پر قتل کا مقدمہ درک کروایا ہےجب کہ دوسری لڑکی نے فراز 

سے طلاق لے لی ہے۔دو لڑکیوں سے شادی کرنے والا فراز جو کہ میڈیا میں بھی 

خبروں کی زینت بنا رہا اب مقدمے میں پھنس چکا ہے۔
2 Soheliyoon ki ek nabinay se shadi. 2 Soheliyoon ki ek nabinay se shadi. Reviewed by Raaztv on November 17, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.