Ab bahir janay walo ko ye kam lazmi karna ho ga.



وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک سے ترسیلات

زربڑھانے اور حوالہ و ہنڈی روکنے کے لئے بیرون ملک روز

گار کے لئے جانیوالوں کے بینک اکاؤنٹ لازمی کھولنے کے

احکامات جاری کر دےئے ہیں نیشنل بینک ملک بھر

میں پروٹیکٹر دفاتر میں7 بوتھ قائم کرے گا جہاں اکاؤنٹ

کھولتے ہی اے ٹی ایم بھی مہیا کیا جائے گا۔ میڈیا رپوٹس کے

مطابق حکومت نے ترسیلات زر بڑھانے ، حوالہ اور ہنڈی کے

ذریعے رقم بھجوانے کی روک تھام کے لئے اہم فیصلہ کر لیا

ہے وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک روز گار کے لئے

جانے والوں کے لئے بینک اکاؤنٹ لازمی کرنے کی ہدایت کی

ہے نیشنل بینک کو اکاؤنٹ کھولنے کے لئے ملک بھر میں

فوری طور پر 7 بوتھ قائم کرنے کے احکامات جاری کئے جا

چکے ہیں۔ وزیراعظم نے نیشنل بینک کو ملک بھر میں موجود

پروٹیکٹر آفسز میں بوتھ قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیشنل

بینک کراچی، لاہور، اور راولپنڈی میں اکاؤنٹ کھولنے کے

لئے بوتھ قائم کر یگا جبکہ پشاور ، کوئٹہ ملتان ، اور مالا کنڈ

میں بھی بیرون ملک روز گار کے لئے جانے والے افراد کے

فوری اکاؤنٹ کھولنے کے لئے بوتھ قائم کئے جائیں گے نیشنل

بینک بیرون ملک جانے والوں کے اکاؤنٹ کھولنے کے ساتھ

فوری طور پر اے ٹی ایم کی فراہمی بھی یقینی بنائے گا۔
Ab bahir janay walo ko ye kam lazmi karna ho ga. Ab bahir janay walo ko ye kam lazmi karna ho ga. Reviewed by Raaztv on November 22, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.