Abu Dhabi Test, Pakistan's victory over a short time,



پاکستانی ٹیم کو ابوظہبی ٹیسٹ جیتنے

کے لیے صرف 46 رنز درکار ہیں اور ان کی 6 وکٹیں ابھی

باقی ہیں۔ ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم نے بغیر

کسی نقصان کے 37 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا

تاہم دونوں اوپننگ بلے باز امام الحق اور محمد حفیظ اپنے

اسکور میں صرف 2،2 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد بالترتیب 27 اور 10 رنز پر آؤٹ ہوگئے، حارث سہیل بھی صرف 4

رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔قومی ٹیم کی 3 وکٹیں 48 رنز پر

گرنے کے بعد اسد شفیق اور اظہر علی نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82 رنز کی شراکت قائم کی، اسدشفیق 45

رنز پر پویلین واپس لوٹے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی پوری

ٹیم دوسری اننگز میں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور یوں

قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں 74 رنز کی برتری کی بدولت جیت

کے لیے 176 رنز کا ہدف ملا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے

واٹلنگ 59 ، نکولس 55 اور رووال 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ حسن علی اور یاسر شاہ کے حصے میں 5،5

وکٹیں آئیں۔پہلی اننگز میں قومی بولرز کی شاندار بولنگ کی

بدولت نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی

تھی تاہم پاکستانی ٹیم اس کا بھرپور فائدہ نہیں اٹھاسکی اور 227 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔واضح رہے کہ اس سے

قبل قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز

کی سیریز میں 0-3 سے فتح حاصل کی تھی جب کہ ون ڈے

سیریز بارش ہوجانے کے باعث 1-1 سے برابر رہی۔اس سے

قبل قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز

کی سیریز میں 0-3 سے فتح حاصل کی تھی جب کہ ون ڈے

سیریز بارش ہوجانے کے باعث 1-1 سے برابر رہی۔
Abu Dhabi Test, Pakistan's victory over a short time, Abu Dhabi Test, Pakistan's victory over a short time, Reviewed by Raaztv on November 19, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.