Aj shaam kaya honay wala hia ?



وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔جیونیوز 

کے مطابق مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات قومی سلامتی کونسل کے 

اجلاس سے پہلے ہوئی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر 

اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دورہ چین سے متعلق بھی 

آگاہ کیا اور انہیں اعتماد میں لیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان دورہ چین کے 

بعد رات کو ہی وطن واپس پہنچے ہیں۔ وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے، 


عمران خان دورہ چین پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم 

عمران خان قوم سے خطاب میں چین سے ہونے والے معاہدوں سے آگاہ کریں 

گے، احتجاجی دھرنے اور اس سے ہونے والے نقصانات پر بھی بات کرینگے۔ذرائع 

کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کے خطاب کی ریکارڈنگ قومی سلامتی کمیٹی 

اجلاس کے بعد ہوگی، وزیراعظم کا خطاب سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
Aj shaam kaya honay wala hia ? Aj shaam kaya honay wala hia ? Reviewed by Raaztv on November 06, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.