America ki Hatoon Pakistani Larkay Kay Ishq Me girftar.





سیالکوٹ (نیوزڈیسک) : اسمارٹ فونز کا استعمال عام ہونےکے بعد اسمارٹ فونز 

صارفین میں سوشل میڈیا کا استعمال بھی کافی بڑھ گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر دنیا بھر 

کے لوگ ایک دوسرے سے صرف ایک بٹن دبا کر ہی رابطہ کر سکتے ہیں۔سوشل 

میڈیا کی وجہ سے جہاں دنیا بھر میں ہزاروں میل دور بسنے والئے لوگ دوست بنے 

وہیں کچھ لوگوں کو اسی سوشل میڈیا کےذریعےاپنی محبت بھی مل گئی۔ حال ہی میں 

ایک امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر سیالکوٹ پہنچ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق 41 سالہ امریکی خاتون نے 21 سالہ پاکستانی لڑکے ملاقات کے 

21 لیے طویل سفر طے کیا اور پاکستان کے شہر سیالکوٹ پہنچ گئی۔ 41 سالہ ہیلینا کی 

 سالہ کاشف سے ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی۔ دونوں میں دوستہ ہوئی جس 

کے بعد یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔ ہیلینا نے 21 سالہ کاشف سے محبت کا اظہار 

کیا جس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اسی لیے ہیلینا پاکستان 

پہنچ گئی۔ ہیلینا کاشف سے شادی کرنے سے قبل اسلام بھی قبول کرے گی جس 

کے بعد دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔ کاشف کے اہل خانہ کے مطابق 

شادی کی تمام تر تیاریاں کر لی گئی ہیں، جبکہ کاشف کے دوست احباب کو بھی شادی 

کے دعوت نامے بھجوائے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی لڑکوں کی محبت میں 

گرفتار ہو کر غیر ملکی خواتین کے پاکستان آنے کا یہ کوئی پہلا قصہ نہیں ہے۔ رواں 

برس اپریل میں بھی بیساکھی میلے میں شرکت کے آئی ایک ہندو خاتون پاکستانی 

لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو گئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستانی لڑکے سے 

شادی کرلی۔ شادی کے بعد کرن بالا کا نام تبدیل کر کے آمنہ بی بی رکھ دیا گیا۔ 

آمنہ بی بی کا کہنا تھا کہ میں کبھی واپس بھارت نہیں جانا چاہتی ، میں اعظم کے 

ساتھ پاکستان میں ہی رہنا چاہتی ہوں۔ آمنہ بی بی نے اپنی شادی کی وجہ سے اعلیٰ 

حکام سے ویزا میں توسیع کرنے کی درخواست کی ۔ لاہور کے علاقہ ہنجروال کے 

رہائشی اعظم سےشادی کے بعد آمنہ بی بی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی 

موصول ہوئی تھیں۔ غیر ملکی خواتین کا پاکستان آ کر بسنا اور یہاں کے لڑکوں سے 

شادی کرنا ایک بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک اور محبت کا گہوارہ 

ہے۔
America ki Hatoon Pakistani Larkay Kay Ishq Me girftar. America ki Hatoon Pakistani Larkay Kay Ishq Me girftar. Reviewed by Raaztv on November 15, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.