Azam swati ki sari akar nikal gyi.




سی ڈی اے نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤ س پر تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے نوٹس 

جاری کردیا۔ فارم ہاؤس پر غیر قانونی تعمیرات قائم کرنے کا الزام ہے۔سی ڈی اے 

نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر نوٹس جاری کر دیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ اعظم

سواتی نے سی ڈی اے اراضی پر تجاوزات کیں اور فارم ہاؤس پر غیر قانونی

بیسمنٹ بنائی، 5 روز میں تجاوزات کا خاتمہ نہ کیا تو گرا دیں گے۔دریں اثنا سپریم

کورٹ کے حکم پر وفاقی وزیر اعظم سواتی کے خلاف تحقیقات کے لئے قائم جے

آئی ٹی نے اپنا کام شروع کر دیا، ڈی جی نیب عرفان منگی کی سربراہی میں قائم تین

رکنی جے آئی ٹی نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کا دورہ کیااور ان کے فارم ہائوس

اور اس سے ملحقہ زمین کا جائزہ لیا۔جے آئی ٹی نے فارم ہائوس کے قریب آباد

متاثرہ خاندان کی رہائش گاہ کا بھی جائزہ لیا۔جے آئی ٹی نے سی ڈی اے سے اعظم

سواتی کے فارم ہاؤس اور اس سے ملحقہ اراضی کی تفصیلات طلب کر لیں۔ جے

آئی ٹی میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر میرویس نیاز اور آئی بی کے احمد رضوان

بھی شامل ہیں ،جے آئی ٹی 14 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ سپریم کورٹ

میں رپورٹ جمع کرائے گی۔ جے آئی ٹی اعظم سواتی ۔انکے بیٹے عثمان اور


style="font-family: Georgia, Times New Roman, serif; font-size: large; white-space: pre-wrap;">سیکیورٹی گارڈز کے بیانات قلمبند کرے گی اور سابق آئی جی جان محمد اور متعلقہ

پولیس افسروں کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔جے آئی ٹی متاثرہ خاندان کے افراد

کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔
Azam swati ki sari akar nikal gyi. Azam swati ki sari akar nikal gyi. Reviewed by Raaztv on November 08, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.