Bharat ko pakistan kay halaf 10 runs kaayoon diye gye.




ویسٹ انڈیز میں جاری ویمنز ورلڈ ٹی20 ٹورنامنٹ میں بھارت

کے خلاف میچ میں پاکستانی خواتین بلے بازوں نے فارمیٹ

میں اپنا سب سے بڑا مجموعہ 133 اسکور کیا لیکن یہ کاوش

بھی گرین شرٹس کو شکست سے نہ بچا سکی۔اس شکست سے

قطع نظر میچ کے دوران پاکستان ویمنز ٹیم کا غیر پیشہ ورانہ

رویہ ناصرف قومی ٹیم کی جگ ہنسائی کا سبب بنا بلکہ ساتھ

ساتھ حریف ٹیم کی فتح کی راہ بھی ہموار کر گیا۔پاکستان نے

7ایونٹ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک بھارت کے خلاف

وکٹوں کے نقصان پر 133رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔تاہم

پاکستانی اننگز کے اختتام سے قبل اس وقت دلچسپ صورتحال

دیکھنے کو ملی جب امپائرز نے 13ویں اوور میں پاکستان کی

بلے بازوں کو وکٹ کے ممنوعہ حصے میں دوڑنے پر

وارننگ جاری کی۔پھر 18ویں اوور میں بھی انہی دونوں بلے

بازوں نے وہی غلطی دہرائی جس پر دونوں امپائروں نے

مشاورت کے بعد پاکستان کے خلاف بھارت کو 5 رنز بطور

پینالٹی ایوارڈ کر دیے۔اننگز کی آخری بال ڈرامائی ثابت ہوئی

جس پر ثنا میر کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی گئی لیکن وہ

کریز میں پہنچ چکی تھیں تاہم پاکستانی ٹیم کو اس وقت دھچکا

لگا جب امپائر نے دوبارہ ممنوعہ ایریا میں دوڑنے پر پاکستان

7کے خلاف مزید 5 رنز کی پینالٹی ایوارڈ کردی۔پاکستان نے

وکٹوں کے نقصان پر 133رنز بنائے جو اس کا ٹی20 میں

اب تک کا سب سے بہترین مجموعہ ہے، لیکن دس رنز کی

پینالٹی کے سبب بھارت نے 10رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز

کا آغاز کیا۔بھارت نے روایتی حریف کی اس غلطی کی بدولت


میچ میں سات وکٹ سے باآسانی فتح حاصل کر لی۔پاکستان کی

کپتان جویریہ خان نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے اس سلسلے میں

بدترین کھیل پیش کیا جس سے حریف کی میچ جیتنے کی راہ

ہموار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے غیر پیشہ ورانہ رویے کا

مظاہرہ کیا اور یہ پہلا موقع نہیں کہ ہم نے ایسا کیا بلکہ ہم سری

لنکا میں بھی یہی غلطی کر چکے ہیں۔
Bharat ko pakistan kay halaf 10 runs kaayoon diye gye. Bharat ko pakistan kay halaf 10 runs kaayoon diye gye. Reviewed by Raaztv on November 12, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.