China wazer eazam Imran Khan se naazreen churanay lage.



 پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے 

کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران اب تک کوئی بڑا بریک 

تھرو نہ ہونے کے باعث سرمایہ کار بھی گوں مگوں کی کیفیت کا شکار ہیں جس کے اثرات سٹاک مارکیٹ پر 

بھی پڑ رہے ہیں۔ چین کی جانب سے تاحال پاکستان کیلئے کسی پیکج کا اعلان نہیں کیا گیا بلکہ مالی امداد کو مزید 

مذاکرات سے مشروط کردیا گیا ہے جس کے باعث بے یقینی کی کیفیت کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکا ہے۔ہفتے کے 


پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس شدید مندی کا شکار ہوگیا ہے۔ انڈیکس 

میں 843 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے باعث یہ 41 ہزار 161 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ سٹاک 

مارکیٹ میں اس مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو بھی اربوں روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔خیال 

رہے کہ موجودہ حکومت کے آغاز سے ہی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہا تاہم سعودی عرب 

سے ملنے والے پیکج کے باعث مارکیٹ میں بہتری آئی تھی لیکن اب ایک بار پھر مارکیٹ کو ریورس گیئر لگتا 

محسوس ہورہا ہے۔
China wazer eazam Imran Khan se naazreen churanay lage. China wazer eazam Imran Khan se naazreen churanay lage. Reviewed by Raaztv on November 05, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.