Cricket Ki Dunya Se Baari Khabar Agyi.


 قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان 

کردیا ۔قذافی سٹیڈیم ، لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنا ان کے 

کیریئر کا یادگار ترین لمحہ تھا جو ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا ، موجودہ ون ڈے ٹیم میں نوجوان کرکٹرز بہتر کمبی نیشن کے ساتھ کھیل رہے ہیں اس لیے وہ ٹیسٹ کرکٹ پراپنی مکمل توجہ رکھنا چاہتے ہیں۔ اظہر علی نے 53 

ایک روزہ میچز میں0 36.9 کی اوسط سے1845 رنز بنائے جس میں 3 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں شامل 

ہیں ،انکا بہترین انفرادی سکور 102 رنز رہا۔ ون ڈے کرکٹ میں 74.4 سے زیادہ کا سٹرائیک ریٹ رکھنے 

والے33سالہ اوپنر نے 2011 ءمیں بلفاسٹ میں آئرلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا تاہم وہ 13 جنوری 2018 ءمیں 

نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیونیڈن کے میچ کے بعد سے ون ڈے ٹیم سے باہر تھے۔ اوپنر کو 2015 ءورلڈ کپ 

کے بعد قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تاہم ان کی قیادت میں ٹیم آئی سی سی درجہ بندی میں اپنی 

تاریخ کی بدترین 9ویں پوزیشن پر پہنچ گئی، فروری 2017 ءمیں آسٹریلیا سے سیریز چار ایک سے ہارنے پر انہوں نے کپتانی سے استعف ی دیا تھا،ان کے دورِ کپتانی میں پاکستان نے مختلف ممالک کےخلاف 10 

سیزیز کھیلیں جن میں سے صرف 5 میں اسے کامیابی حاصل ہوئی۔ مجموعی طور پر ان کے دور میں پاکستان نے 

صرف 12 میچ جیتے اور 18 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اظہر علی نے لسٹ اے کرکٹ میں 160میچز 

میں 47.76کی اوسط سے 5827رنز سکور کررکھے ہیں جن میں 16سنچریاں اور34نصف سنچریاں بھی شامل ہیں 

۔ لسٹ اے کرکٹ میں پاکستان کیلئے قومی ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور26سنچریوں کےساتھ سب سے زیاد ہ 

سینکڑے سکور کرنےوالے ملکی بلے باز ہیں۔ ٹیسٹ اوپنر خرم منظور23سنچریوں کے ہمراہ اس فہرست میں 

سلمان بٹ کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں ،قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے بازکامران اکمل 

نے 21سنچریوں کےساتھ تیسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے ، ایشین بریڈمین ظہیر عباس19سنچریاں سکور کرکے 

چوتھے جب کہ سابق ٹیسٹ اوپنر سلیم الہی اور بابر اعظم18، 18سنچریاں سکور کرکے مشترکہ طور پر پانچویں 

نمبر پر موجود ہیں۔ سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ17سنچریوں کے ساتھ چھٹے ،ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد ،سابق ون 

ڈے کپتان اظہر علی اور ایک اور سابق کپتان وآل راﺅنڈر شعیب ملک 16،16سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ 


طور پر ساتویں اور سابق کپتان محمد یوسف اور رمیز راجہ15، 15لسٹ اے سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور 

پرآٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔
Cricket Ki Dunya Se Baari Khabar Agyi. Cricket Ki Dunya Se Baari Khabar Agyi. Reviewed by Raaztv on November 01, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.