Cricket shayken kay liye achi khabar.


دبئی: تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف 

دے دیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان 

اور بابر اعظم نے کیا۔ 29 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 11 رنز بناکر فیرگسن کا شکار بنے جس کے بعد محمد 

حفیظ اور بابر اعظم نے بہترین کھیل پیش کیا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 94 رنز بنائے۔ پاکستان کے 


دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 79 رنز بناکر گرینڈ ہوم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جب 

کہ انہوں نے اسی اننگز میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا سنگ میل بھی عبور کیا۔اس 

سے قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جب کہ پاکستان اسکواڈ میں 

2 تبدیلیاں کی گئیں، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے۔
Cricket shayken kay liye achi khabar. Cricket shayken kay liye achi khabar. Reviewed by Raaztv on November 04, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.