Dam ke liye paisa hum denge.



اسلام آباد(ویب ڈیسک) ڈیم فنڈ کے لیے چیف جسٹس کو لندن کے بعد جاپان کے دورے کی دعوت آ گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کی معروف کاروباری و سماجی تنظیم پاک جاپان بزنس کونسل نے چیف جسٹس 

آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو ڈیم فنڈز کے لیے جاپان کے دورے کی دعوت دے دی ہے اور کہا گیا ہے 

کہ چیف جسٹس نے پاکستانی قوم کے مستقبل کے لیے جو بیڑا اٹھایا ہے اس میں پوری قوم کو بڑھ چڑھ کا حصہ 

لینا چاہئے۔پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے کہا ہے کہ وہ اس فنڈ ریزنگ تقریب کے 

لیے بہترین تقریب کا انتظام کریں گے۔جس میں جاپان میں مقیم پاکستان کی معروف کاروباری شخصیات کو 

دعوی دی جائے گی۔انہوں نے اس بات کی ضمانت بھی دی کہ اس تقریب میں ڈیم فنڈ کے لیے بھاری تعداد 

میں فنڈ جمع کیا جائے گا جو کئی ملین ڈالر تک ہو سکتا ہے۔خیال رہے ) : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس 

ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے لندن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کئی تقاریب میں شرکت کی اور 

اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ میں عطیہ دینے کی اپیل کی۔بظاہر چیف جسٹسآف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا 

دورہ برطانیہ کامیاب رہا کیونکہ جسٹس ثاقب نثار کے دورہبرطانیہ میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی فنڈ ریزنگ 

کی تقریبات کے دوران فنڈ میں تقریباً ایک ارب روپے کے لگ بھگ رقم جمع کر لی گئی۔ لندن ، مانچسٹر اور 

برمنگھم میں تقریبات کے دوران چیف جسٹس کی اپیل پر متمول پاکستانیوں نے کھُلے دل سے حصہ ڈالا ۔ان 

عشائیوں میں شرکت کے لیے گنجائش سے کہیں زیادہ افراد کی درخواستیں آئیں اور کئی مقامات پر ہجوم کو 

کنٹرول کرنے کے لیے سکیورٹی کو بھی بُلانا پڑا۔ ان تقریبات کے لیے فی ٹیبل 1500 اور 1000 پاؤنڈ تک کی 

ٹکٹ رکھی گئی تھی اور لوگوں نے کسی جماعتی یا سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ان تقریبات میں شرکت کی۔ مانچسٹر کی تقریب میں 23 لاکھ پاؤنڈ جمع ہوئے جبکہ عمران خان کے دوست انیل مسرت نے ڈیم فنڈ میں 8 لاکھ پاؤنڈ کا عطیہ دیا۔لندن کی تقریب میں پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت سرانور پرویز نے ڈیم فنڈ میں 100 


ملین روپے کا عطیہ دیا۔ دوسری جانب دو روز قبل اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے 

مطابق ڈیم فنڈز میں اب تک پاکستانیوں نے 7.09 ارب روپے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں نے 880.23 ملین روپے کے عطیات دیے۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی اس حوالے سے سرفہرست رہے جنہوں نے 334.735 

ملین روپے کے عطیات جمع کروائے ، برطانیہ دوسرے نمبر پر ہے جہاں مقیم پاکستانیوں نے 180.317 ملین 

روپے کے عطیات دیے ہیں، 120 ملین روپے سیلولر کمپنیوں کی ایس ایم ایس سروس سے حاصل ہوئے ۔

حکومت پنجاب کے ملازمین 1.09 ارب روپے کے ساتھ سرفہرست ، پاک فوج 582.071 ملین روپے کے 

ساتھ دوسرے نمبر پر ، ہیڈ کوارٹر سی ڈبلیو او ایس پی ڈی 201.093 ملین روپے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ، 

بحریہ ٹاؤن 110.12 ملین روپے کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ پاک فضائیہ 100.28 ملین روپے کے ساتھ 

پانچویں نمبر پر ہے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈ ریزنگ کی غرض 

سے لندن بھی گئے۔ لندن میں فنڈ ریزنگ کی تقریب کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار 

نے بھی ڈیم فنڈ میں مزید ایک ہزار پاؤنڈز دینے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس 

ثاقب نثار اس سے پہلے بھی ڈیمز فنڈ میں اپنی جیب سے 20 لاکھ روپے عطیہ کر چکے ہیں۔
Dam ke liye paisa hum denge. Dam ke liye paisa hum denge. Reviewed by Raaztv on November 30, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.