Deepika Padukone Aur Ranveer ki shadi




 بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی دپیکا  اوررنویر سنگھ نے شادی کی تقریب میں موجود 

مہمانوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 

نہیں چاہتے ان کی شادی کی ہرتصویر سوشل میڈیا پر شیئرہو۔ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا 

اوررنویرسنگھ کے مداحوں سمیت پوری بالی ووڈ انڈسٹری کوآج یعنی 14 نومبرکے 

دن کا بے صبری سے انتظارہے، آج دپیکا رنویراٹلی کے خوبصورت مقام لیک 

کومومیں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گےتاہم انہوں نے شادی کی تقریب 

میں شریک مہمانوں کے موبائل فون استعمال کرنے پرپابندی لگائی ہوئی ہے۔ میڈیا 

رپورٹس کے مطابق سپراسٹارجوڑی نے مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ شادی 

کی تصاویرنہ کھینچیں کیونکہ اسمارٹ فون اور سوشل میڈیا کے اس دورمیں کسی بھی 

تصویر کو وائرل ہونے میں چند سیکنڈزلگتے ہیں اور دپیکا رنویر نہیں چاہتے کہ ان کی 

شادی کی ہرتصویر ان کے مداح دیکھیں لہٰذا وہ خود پروفیشنل فوٹوگرافرزکی جانب 

سے کھینچی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئرکریں گے۔ 

اس کے علاوہ دونوں سپر اسٹارز چاہتے ہیں کہ صرف وہی تصاویردیکھی جائیں جو وہ خود سوشل میڈیا پرشیئرکریں۔ واضح رہے کہ دپیکا رنویر کی شادی میں صرف 30 

مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے تاہم دونوں کے استقبالیے کی تقریب بہت دھوم دھام 

سے منعقد کی جائے گی جس میں بالی ووڈ انڈسٹری کے تقریباً تمام اداکار شرکت 

کریں گے۔
Deepika Padukone Aur Ranveer ki shadi Deepika Padukone Aur Ranveer ki shadi Reviewed by Raaztv on November 14, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.