Doctor aafia Siddiqui Kay Watan Wapsi Ki Yakeen Dehani.




 امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ 

شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی کیلئے مکمل حمایت اور مدد کی 

یقین دہانی کروائی ہے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے 

فوزیہ صدیقی نے کہاہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مکمل حمایت کی یقین 

دہانی کروائی اور ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کیلئے مختلف طریقہ کار پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات بہتر رہی ہے اور وزیر خارجہ نے 


مجھے یقین دلایا ہے کہ ایک دوماہ میں بہت سی چیزوں سے آگاہ کریں گے، تمام 

طریقہ کار فائنل کرکے ایک دو ماہ میں فائنل بتا دیاجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ 

ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وہ سب 

کچھ کیا جائیگا جو پاکستان اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لئے بہتر ہو۔۔
Doctor aafia Siddiqui Kay Watan Wapsi Ki Yakeen Dehani. Doctor aafia Siddiqui Kay Watan Wapsi Ki Yakeen Dehani. Reviewed by Raaztv on November 14, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.