Dollar Ki Kimat Me Kami ,Saudi riyal Me Izafa.




2کراچی(نیوزڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں 

پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر 

میں20پیسے کا مزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری 

کردہ اعدادوشمارکے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں 

امریکی ڈالر کی قدرمیں2پیسی کی کمی ریکارڈکی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی 

قیمت خرید 134.00روپے سے گھٹ کر133.98روپے اورقیمت فروخت 134.10روپے سے گھٹ کر134.08روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 

ڈالرکی قدرمیںمزید20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی 

قیمت خرید133.80روپے سے بڑھ کر134.00روپے اورقیمت 

فروخت134.30روپے سے بڑھ کر134.50روپے ہوگئی۔ یوروکی قدرمیں70پیسے 

اوربرطانوی پائونڈکی قدرمیں50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں 

بالترتیب یوروکی قیمت خرید150.30روپے سے بڑھ کر151.00روپی اورقیمت 

فروخت152.30روپے سے بڑھ کر153.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت 

خرید172.50روپے سے بڑھ کر173.00روپے اورقیمت فروخت174.50روپی 

سے بڑھ کر175.00روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی 

قیمت خریدمیں10پیسے کااضافہ قیمت فروخت میں استحکام جبکہ یواے ای درہم کی 

قیمت خرید میںبھی10پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے 

میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید35.60روپے سے بڑھ کر35.70روپی 

اورقیمت فروخت36.20روپی پرمستحکم رہی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت 


خرید36.50روپی سے بڑھ کر36.60روپے اورقیمت فروخت37.10روپی پر مستحکم 

رہی۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی 

قیمت خرید19.20روپے اور قیمت فروخت20.20روپے پرمستحکم رہی۔
Dollar Ki Kimat Me Kami ,Saudi riyal Me Izafa. Dollar Ki Kimat Me Kami ,Saudi riyal Me Izafa. Reviewed by Raaztv on November 15, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.