Dr. Shahid Masood was arrested by the court.



اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کر 

لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی 

ڈاکٹر شاہد مسعود نے درخواست ضمانت دائر کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ 

عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس 

نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔یاد 

رہے کہ سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کیخلاف کرپشن کیس میں 

درخواست دائر تھی۔ جس پر آج ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری سے 

متعلق سماعت ہوئی۔ خصوصی عدالت میں سپیشل جج سنٹرل نے اینکرشاہد مسعود کی 

ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ضمانت خارج کیے جانے 

پراینکر ڈاکٹرشاہد مسعود عدالت سے فرار ہوگئے ہیں۔اینکرشاہد مسعود کی ضمانت 

قبل ازگرفتاری اسپیشل جج سینٹرل کامران بشارت مفتی نے خارج کردی ہے۔ 

پراسیکیوٹر کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود نے جعلی کمپنی کی ملی بھگت سے پاکستان میں 

کرکٹ میچز کی کوریج کا معاہدہ کیا تھا جس سے پی ٹی وی کو کروڑوں کا نقصان اُٹھانا 

پڑا۔ شاہد مسعود پربطورایم ڈی اورچیئرمین پی ٹی وی 3 کروڑ30 لاکھ روپے کی 

خوردبرد کا الزام ہے۔عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو فوری گرفتار کرنے کا حکم 

دے دیا ۔ اینکر ڈاکٹرشاہد مسعود ضمانت خارج ہونے پرعدالت سے فرار ہوگئے، 

ایف آئی اے کی ٹیم نے گرفتاری کے لیے ڈاکٹر شاہد مسعود کے گھر چھاپہ مارا 

لیکن ڈاکٹر شاہد مسعود فرار ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے 

خفیہ اطلاع پرسابق ایم ڈی پی ٹی وی کی گرفتاری کے لیے ایف سیون میں ان کی 

رہائش گاہ پر چھاپہ مارا لیکن اُن کی گاڑی میں صرف ڈرائیور موجود تھا۔ڈاکٹر شاہد 

مسعود ایف آئی اے کے ہاتھ نہ آسکے اور فرار ہو گئے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے 

گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔ تاہم آج 

ہونے والی سماعت میں بھی ان کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی جس پر اسلام 

آباد پولیس نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو پی ٹی وی کرپشن کیس 

میں کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا۔
Dr. Shahid Masood was arrested by the court. Dr. Shahid Masood was arrested by the court. Reviewed by Raaztv on November 23, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.